امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کاخوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ خصوصی مہم4.0کاانعقاد کررہاہے

Posted On: 04 OCT 2024 6:24PM by PIB Delhi

کام کی جگہ کی صفائی کو بڑھانے، پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور زیر التواء  معاملات کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر سے شروع ہوا ہے اور 31 اکتوبر 2024 کو ختم ہو جائے گا۔ اس کے تیاری کے مرحلے کے دوران 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک محکمہ خوراک اور عوامی  نظام تقسیم نے اپنے ماتحت / منسلک دفاتر،پی ایس یو، خودمختار اداروں اور اتھارٹیز کے ساتھ مل کر صفائی مہم کی جگہوں کی نشاندہی کرنے، اسکریپ اور فالتو اشیاء کو ٹھکانے لگانے، زیر التواء سرکاری حوالوں، شکایات اور اپیلوں کو رفع کرنے اور جگہ اور ریکارڈ کے انتظام کی منصوبہ بندی پر فعال طور پر کام کیاہے۔ ان سے متعلق اہداف بھی ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔

مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران، امورصارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر نے صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کے محکمے کے سینئر افسران کے ساتھ محکمہ کے عام علاقوں اور سیکشنز کا معائنہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SB3X.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UIWO.jpg

اس مرحلے کے دوران سکریٹری (ایف پی ڈی) اور جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن) کی صدارت میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا، سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن، گودام ترقی اور ریگولیٹری اتھارٹی، نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ، کانپور اور انڈین گرین اسٹوریج اینڈ مینجمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ہاپوڑکے نوڈل افسران کے ساتھ کئی میٹنگیں بھی کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033ESF.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E954.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00572YW.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069P6Y.jpg

 

سکریٹری (ایف ڈی پی) کی جانب سے تمام پی ایس یوز سے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ذاتی شمولیت اور قیادت کی امید کرتے ہوئے،محکمہ کی جانب سے ایک حکم نامہ بھیجاگیا۔  ان سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ اپنے دفاتر/فیلڈ دفاتر کو مناسب ہدایات جاری کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹائم لائنز کی پابندی کی جائے اور ڈی اے آر پی جی کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق سرگرمیاںمنعقد کی جائیں۔

 نوڈل آفیسر اور جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن) اور محکمہ کے سینئر افسران نے بھی صفائی مہم کی نگرانی کے لیے محکمہ جاتی کینٹین اور سیکشنز کا معائنہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007RGVV.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008U5UG.jpg

اس ملک گیر مہم کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم اس کے پی ایس یوز/ منسلک اور ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر زیر التواء حوالوں اور عوامی شکایات کی نشاندہی اور ان کے ازالے کا کام اس مہم کے مقصد کے ساتھ ترتیب میں کرے گا جس میں خصوصی مہم 4.0کے دوران نظم و نسق، جگہ اور ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ جیسے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا، محکمہ کے تحت ایک پی ایس یو اپنے فیلڈ اور آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خصوصی زور دے گا، اس کے علاوہ پین انڈیا میں 760 سے زیادہ مقامات پر اپنے ہیڈ آفسز کے علاوہ شمال میں لیہہ لداخ سے لے کر تھوتھکوڈی اور جنوب میں پورٹ بلیئر کے دور دراز مقامات کا احاطہ کرے گا۔ جگہ پرخصوصی توجہ  دینے اور فیلڈ دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے کے ساتھ، سرکاری دفاتر میں مجموعی طور پر صفائی کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ ایک کلیدی جزو، پرانی فائلوں اور ریکارڈوں کا جائزہ لے کر ان کو ختم کرنے پر زور دے گا اور تمام متعلقہ ایف سی آئی دفاتر میں ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنائے گا۔

 آج تک محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے خصوصی مہم 4.0 کے لیے اپنے اہداف میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

******

ش ح۔ش ت ۔ ف ر

U:1105


(Release ID: 2063825) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi