سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ 2 اکتوبر 2024 سے خصوصی مہم 4.0 کے آغاز کےلیے پوری طرح تیار ہے
Posted On:
01 OCT 2024 10:11PM by PIB Delhi
محکمہ ٔسماجی انصاف اور تفویض اختیارات (ڈی او ایس جے اینڈای) اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار تنظیموں، کمیشنوں اور کارپوریشنوں کے ساتھ 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا کو کم کرنے کے لیے 'خصوصی مہم 4.0' شروع کرے گا۔ خصوصی مہم 4.0 کا مقصد سرکاری دفاتر کی مجموعی صفائی کو بہتر بنانا اور عوامی تجربے کو بڑھانا ہے۔
مہم کا تیاری کا مرحلہ 17 ستمبر 2024 کو شروع ہوا۔ اس مرحلے کے دوران زیر التواء معاملات کے تصفیہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ اہداف کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ اس میں وی آئی پی حوالہ جات، پی ایم او حوالہ جات، عوامی شکایات، عوامی شکایات کی اپیلیں، پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں اور بین وزارتی حوالہ جات وغیرہ شامل ہیں ۔
مندرجہ بالا پیرامیٹرز کے علاوہ سرکاری دفاتر کی مجموعی صفائی،جگہ کے انتظام پر خصوصی توجہ دینے اور علاقائی دفاتر کے کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق فائلوں اور ریکارڈوں کا جائزہ لینے، چھانٹنے اور ٹھکانے لگانے پر توجہ دی گئی ہے۔
جناب امیت یادو، سکریٹری ڈی او ایس جے اینڈ ای نے مہم کے تیاری کے پہلے مرحلے کے دوران ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم اور خصوصی مہم 4.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ منعقدہ میٹنگوں میں انہوں نے محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے افسران کو اہدا ف فراہم کیے اور سوچھتا کا عہد بھی دلایا۔
2023 میں، ڈی او ایس جے اینڈ ای نے کامیابی کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کیا جس میں ڈی او ایس جے اینڈ ای کے تحت تنظیموں کے تمام دفاتر میں سوچھتا کے عزم کا تصور کیا گیا تھا۔
2 سے 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہنے والی اس خصوصی مہم 4.0 کےمرحلے کے دوران تمام افسران کی ٹیم کے ساتھ پوری لگن سے تمام اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
******
ش ح۔م ح۔ ا ک م
U-NO. 1092
(Release ID: 2063740)
Visitor Counter : 26