ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چیئرمین اور سی ای او، ریلوے بورڈ جناب ستیش کمار نے ریل بھون، نئی دہلی میں سوچھتا پکھواڑا پروگرام کا افتتاح کیا


'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے تحت، ریل بھون، نئی دہلی میں تقریباً 2000 پودے ریلوے حکام میں تقسیم کیے گئے

'سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا' کے عنوان پر ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد ہوا اور چیئرمین اور سی ای او ریلوے بورڈ کے ذریعہ فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا

صفائی کی سرگرمیوں میں مصروف ریلوے اہلکاروں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

Posted On: 01 OCT 2024 7:40PM by PIB Delhi

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار نے آج نئی دہلی کے ریل بھون میں سوچھتا پکھواڑا پروگرام کا افتتاح کیا۔ یہ پہل، جو یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر 2024 تک منائی جائے گی، صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی ریلوے کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے ریلوے حکام میں 'ایک پیڑ ما ں کے نام' مہم کے تحت تقریباً 2000 پودے تقسیم کیے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BV6G.jpg

 

افتتاحی تقریب میں، شری ستیش کمار نے ریل بھون کے کانفرنس ہال میں سوچھتا عہد کا انتظام کیا۔ ہندوستان بھر کے فیلڈ یونٹوں کے سینئر ریلوے حکام نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے اپنے علاقوں میں سوچھتا پکھواڑا کا افتتاح کیا۔ شری ستیش کمار نے ریلوے حکام کو نہ صرف مہم کے دوران بلکہ پورے سال صفائی کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے جنرل منیجرز (جی ایمز) اور ڈویژنل ریلوے منیجرز (ڈی آر ایمز) کی گزشتہ دہائی کے دوران کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ غیر سلسلے وار معائنہ، سرپرائز چیک، صفائی کی نگرانی، اور اسکریپ کو مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگانے پر توجہ دیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L0KT.jpg

 

اس سال، ہندوستانی ریلوے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس 2024) کے نام سے ایک مہم کے ساتھ سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ مہم ہندوستان کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے پر مرکوز ہے۔ صفائی سے متعلق مختلف تقریبات، جیسے سوچھتا کی بھاگیداری، سمپورن سوچھتا  اور سوچھتا لکشت اکائی (سی ٹی یو-صفائی ٹارگٹ یونٹس) اور صفائی دوست تحفظ کیمپس/شیورز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صفائی کے لیے کل 20,135 کلین لینس ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یو) کی نشاندہی کی گئی ہے، اور ایس ایچ ایس مہم کے دوران ہندوستانی ریلوے میں صفائی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے ساتھ 48،739 تقاریب اور 26،524 جن بھاگیداری پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، 2,080 صفائی مترتحفظ شیویر/صحت کیمپس کا اہتمام صفائی متروں کی بہبود کے لیے کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039T96.jpg

 

سوچھتا پکھواڑا کے لیے ریلوے کی تمام فیلڈ یونٹوں کو روزانہ کی سرگرمیوں کا ایک تفصیلی پروگرام فراہم کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام سٹیشنوں سے ملحق اور شہری/نیم شہری علاقوں میں ریلوے ٹریکس کے ساتھ ساتھ نالیوں، بیت الخلاء، ریلوے کالونیوں اور ریلوے عمارتوں/ اداروں کی صفائی پر زور دیتا ہے۔ لوگوں کو بائیو ٹوائلٹ کے استعمال، سنگل یوز پلاسٹک کو کم کرنے اور صفائی کی عادتوں کو اپنانے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا اور عوامی اعلانات کے ذریعے وسیع بیداری مہم چلائی جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042MLV.jpg

 

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، لوگوں میں صفائی کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ریلوے بورڈ کے حکام کی جانب سے ایک اسکٹ پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا۔ 'سوبھاؤ سوچھتا – سنسکار سوچھتا' پر مضمون نویسی کے مقابلے جیتنے والوں کو جناب ستیش کمار نے اعزاز سے نوازا۔ صفائی کی سرگرمیوں میں مصروف ریلوے بورڈ کے اہلکاروں کے لیے ایک ہیلتھ کیمپ بھی لگایا گیا جس میں تقریباً 120 افراد شامل تھے۔

ہندوستانی ریلویز 'پورے معاشرے کے نقطہ نظر' کے ذریعے صفائی مہم چلانے پرعزم ہے تاکہ عوام کی شرکت پر زور دیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صفائی ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

************

U.No:1093

ش ح۔ح ن۔ع ر


(Release ID: 2063736) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi