سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لداخ میں دوسری ہنلے ڈارک اسکائی ریزرو اسٹار پارٹی

Posted On: 08 OCT 2024 8:33PM by PIB Delhi

فلکیات سے متعلق فوٹو گرافر اور فلکیات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے شائقین 29 ستمبر سے 4 اکتوبر  ، 2024 ء کے درمیان دوسری  اسٹار پارٹی  کے لیے ہنلے ڈارک اسکائی ریزرو میں یکجا ہوئے۔

یہ منفرد تقریب بھارت کے فلکیات سے متعلق ادارے (آئی آئی اے ) کی جانب سے منعقد کی گئی، جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ۔  اس تقریب میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے علاوہ لداخ کےجنگلاتی حیات سے متعلق محکمہ کے تعاون کے ساتھ ساتھ بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی )  نے بھی  شرکت کی ۔ اس تقریب میں ملک بھر سے 45 سے زائد فلکیات  سے متعلق  شائقین نے شرکت کی۔

ہنلے اور اس کے آس پاس کے علاقے میں ، بھارت کے تاریک ترین رات کے آسمان کا نظارہ ہوتا ہے ۔ اسی لیے، ہنلے ڈارک اسکائی ریزرو (ایچ ڈی ایس آر )، جو بھارتی فلکیاتی مشاہدہ گاہ کے گرد واقع ہے، کی حکومت لداخ نے دسمبر ، 2022 ء میں نشاندہی کی اور تب سے یہ ملک بھر سے فلکیات سے متعلق  سیاحت کے لیے ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔

اناّ پورنی سبرامینیم، آئی آئی اے  کی ڈائریکٹر نے کہا کہ ’’ بھارت کی فلکیات سے متعلق مشاہدہ گاہ، جو آئی آئی اے  کے زیر انتظام ہے، ہمارے ادارے کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیموں سے پروفیشنل ٹیلی اسکوپز کی میزبانی کرتی ہے اور مستقبل میں مزید ٹیلی اسکوپز کی تعمیر کی امید ہے کیونکہ فلکیات سے متعلق شائقین کے لیے یہ ملک میں دستیاب بہترین فلکیاتی سائٹ ہے۔ ہم خاص طور پر اس بات پر خوش ہیں کہ ایچ ڈی ایس آر  پروجیکٹ کے ذریعے مشاہدہ گاہ مقامی کمیونٹیز کے ساتھ ایک اہم اور بامعنی رابطہ قائم کر رہی ہے۔ یہ اسٹار پارٹی، جس نے بہت سے پرجوش شائقین فلکیات کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، ایچ ڈی ایس آر  کی ایک اور مثال ہے کہ یہ کائنات اور رات کے آسمان کو پسند کرنے والے لوگوں کو کیسے یکجا کرتا ہے۔

ایچ ڈی ایس آر   ایک سائنسی بنیاد پر سماجی و اقتصادی ترقی کا منصوبہ ہے، جو رات کے آسمان کی تاریکی کو مختلف اقدامات کے ذریعے محفوظ رکھنے کے لیے روشنی کی آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس کے ساتھ ساتھ ایک فلکیاتی سیاحت کا پروگرام بھی شامل ہے ، جس میں گاؤں میں رہنے والے مقامی لوگوں کو ٹیلی اسکوپ فراہم کی گئی ہیں اور انہیں فلکیاتی سیاحت کا رہنما یا ایچ ڈی ایس آر   فلکیات کے سفیر کے طور پر تربیت دی گئی ہے، جس سے مقامی کمیونٹی کے لیے آمدنی بھی حاصل ہو رہی ہے۔

ہنلے کا شائقین فلکیات کی کمیونٹی میں خاص مقام ہے۔ انتہائی تاریک آسمان کے ساتھ ساتھ غیر معمولی طور پر واضح اور شفاف ماحول، سنجیدہ فلکیات کے شائقین افراد کو مدھم آسمانی اجسام کو بصری طور پر دیکھنے اور ان کی تصاویر لینے میں آسانی فراہم کرتا ہے، جو دوسرے مقامات سے ممکن نہیں ہے۔ پورے ملک کے مختلف حصوں  جیسے بنگلور، پونے، ممبئی، دلّی، گوا، کوئمبٹور، احمد آباد، حیدرآباد وغیرہ سے تعلق رکھنے والے اسٹار پارٹی کے شرکاء، جو 200 سے زیادہ لوگوں میں سے تجربے اور مہارت کی بنیاد پر منتخب کیے گئے  ، اس میں شرکت کی ۔  یہ افراد اپنی ٹیلی اسکوپیں اور کیمرے ہنلے میں بھارتی فلکیاتی مشاہدہ گاہ تک لائے اور ہنلے کی شدید سردی میں چار راتوں کے دوران اپنے منصوبہ بند مشاہدات  انجام دیئے ۔

ہنلے ڈارک اسکائی ریزرو کی بصری مشاہدات کی خصوصیات کو کیپچر کرنے کے لیے، اجے اور نیلم تلوار، جو دلّی کے معروف فلکیات سے متعلق شعبے کے فوٹو گرافر ہیں اور ہنلے کے باقاعدہ  طور پر سفر کرنے والوں میں شامل  ہیں، نے 7 بصری طور پر قابل شناخت اشیاء کی فہرست مرتب کی، جو سب سے بہتر ہنلے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ’’ہنلے ڈارک اسکائی ریزرو کی رات کے آسمان کے سات عجائبات ‘‘ کی یہ فہرست 29 ستمبر کو  آئی آئی اے  کی جانب سے لیہہ کے رمن سائنس سینٹر میں ایک روزہ ورکشاپ کے دوران جاری کی گئی۔ اجے تلوار نے کہا کہ ’’ ہم نے یہ فہرست ہنلے میں کئی سالوں کے دوران اپنے مشاہدات کی بنیاد پر مرتب کی ہے ۔ یہ حقیقت کہ ان میں سے تمام کو آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے اور انہیں دیکھنے کے لیے ہنلے کا شاندار آسمان بھی ضروری ہے، مستقبل میں یہاں آنے والے دوسرے فلکیات کے شائقین  کو  راغب کرے گا۔‘‘

پونے میں جیوتر ودیا پری سنستھا، ممبئی میں کھگول منڈل اور دلّی کے شائقینِ فلکیات  کی انجمن جیسی معتبر تنظیموں سے بھی بہت سے شائقین اس تقریب میں شامل ہوئے۔ کئی لیکچر بھی منعقد کیے گئے، جن میں وکاس چندر کی جانب سے اسٹار ٹریلز پر ایک ماسٹر کلاس، سونا شکلا کی جانب سے سیاروں سے متعلق  عکاسی پر ایک مظاہرہ اور روہنی دیواشر کی جانب سے فلکیات سے متاثرہ فنون پر ایک گفتگو شامل تھی۔

نیروج موہن رامانوجم، آئی آئی اے  کے ایک منتظم نے کہا کہ ’’ ہم نے 2 اکتوبر کو ایک اوپن نائٹ کا فیصلہ کیا تاکہ سیاح پارٹی میں موجود متعدد شائقین ٹیلی اسکوپوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ہمیں پارٹی کے دوران 450 سے زیادہ سیاح ملے، جنہیں ہمارے ایچ ڈی ایس آر  فلکیات کے سفیروں نے مختلف آسمانی  نظارے کرائے۔

ان سفیروں میں سے بہت سے اسٹار پارٹی کے شرکاء بھی تھے، جو فلکیات  سے متعلق فوٹو گرافروں کے ساتھ ایک بہترین سیکھنے کا موقع فراہم کرتا تھا۔

بھارتی فلکیاتی مشاہدہ گاہ کے انچارج انجینئر، ڈورجے انگچک نے کہا کہ ’’ہنلے ڈارک اسکائی ریزرو کی خصوصیات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کے مختلف حصوں سے بہت سے شائقین فلکیات کی شرکت، جو یہاں بڑے پیمانے پر ذاتی طور پر خرچ کرکے  آئے، اس علاقے میں رات کے آسمان کے تحفظ کی اہمیت کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00194HR.jpg

’’ ہنلے ڈارک اسکائی ریزرو میں اسٹار پارٹی کے شرکاء، پس منظر میں دو ہیگرا ٹیلی اسکوپ کے ساتھ ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HK23.jpg

’’ کہکشاں ملکی وے،  پس منظر میں اسٹار پارٹی کے شرکاء ، جو اپنی ٹیلی اسکوپوں پر کام کر رہے ہیں۔ ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VXED.jpg

’’ ہنلے ڈارک اسکائی ریزرو کی رات کے آسمان کے ’سات عجائبات ‘ کی ریلیز، (بائیں سے دائیں) نیلم تلوار، ڈورجے انگچک (آئی آئی اے )  اور اجے تلوار ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043IVE.jpg

’’ ہنلے کا رات کا آسمان فِش آئی لینس  کے ذریعے کیپچر  کیا گیا ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005S6EG.jpg

’’ کمیٹ ( سی / 2023 اے 3 سوچن شان – اے ٹی ایل اے ایس )  کی اسٹار پارٹی میں تصویر کشی کی گئی، جو ہنلے کی مشرقی پہاڑیوں کے پیچھے سے صبح سویرے ابھرتی ہوئی نظر آ رہی ہے ‘‘

………………………………………

( ش ح  ۔ظ ا   ۔ ع ا  )

U.No. 1033


(Release ID: 2063335) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Bengali