پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگلاتی حقوق ایکٹ اور پی ای ایس اے سے متعلق امور پر تربیت فراہم کاروں کی تربیت کے لیے پنچایتی راج کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت  کی مشترکہ قومی ورکشاپ کا آغاز آئندہ روز جبل پور میں ہوگا

Posted On: 07 OCT 2024 7:28PM by PIB Delhi

پردھان منتری جن جاتیہ اُنَّت گرام ابھیان (پی ایم – جے یو جی اے) کی تجاویز سے ہم آہنگ، قبائلی امور کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت مشترکہ طور قبائلی برادریوں کے لیے ارتکازی صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام منعقد کر رہی ہیں۔ یہ پروگرام بالخصوص ضلعی سطح کی کمیٹیوں ، ذیلی ڈیویژن کی سطح کی کمیٹیوں  کے اراکین اور پی ای ایس اے علاقوں میں منتخبہ پنچایتی نمائندگان  کے لیے ہے اور اس کا مقصد شیڈیولڈ ایکٹ میں پنچایت کی توسیع (پی ای ایس اے) کے ذریعہ احاطہ شدہ علاقوں میں گرام سبھاؤں کو مضبوطی فراہم کرنا اور جنگلاتی حقوق ایکٹ (ایف آر اے) کو مؤثر طور پر نافذ کرنا ہے۔تربیت فراہم کاروں کی تربیت (ٹی او ٹی) سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد08 اور 09 اکتوبر 2024 کو جبل پور میں واقع مہاتما گاندھی ریاستی ادارہ برائے دیہی ترقیات اور پنچایتی راج(ایم جی ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آر) میں  پنچایتی راج کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت پی ای ایس اے کے قرض پر کنٹرول اور ایف آر اے کے نفاذ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (جہاں جنگلاتی حقوق ایکٹ نافذالعمل ہے) کے تقریباً 150 ریاستی اور ضلعی سطح کے ماسٹر ٹرینر حضرات کو اس ورکشاپ میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

مذکورہ بالا خصوصی صلاحیت سازی مہم راشٹریہ گرام سواراج ابھیان (آر جی ایس اے) کے فریم ورک کے تحت نافذ کی جائے گی، جبکہ قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) اور پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) کے ذریعہ نافذ کی جارہی پردھان منتری جن جاتیہ اُنت گرام ابھیان اسکیم اپنی فلیگ شپ اسکیم راشٹریہ گرام سواراج ابھیان (آر جی ایس اے) کے تحت خصوصی صلاحیت سازی مہم  کے لیے تعاون اور تربیت فراہم کرے گی ۔ اس میں ریاستی، ضلعی اور بلاک کی سطح کے تربیتی پروگرام شامل ہوں گے۔

خصوصی صلاحیت سازی مہم این آئی آر ڈی این ڈ پی آر میں ماہ جون 2024 میں پنچایتی راج  کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کی ایک مشترکہ ورکشاپ کے ساتھ شروع ہوئی تھی جس کا مقصد پی ای ایس اے سے متعلق امور اور ایف آر اے سے متعلق تربیت کے لیے ہدایات کے مواد کو حتمی شکل دینا تھا۔ ہدایات سے متعلق مواد کو حتمی شکل دینے کے بعد پی ای ایس اے علاقوں اور ایف آر اے نفاذکاری ریاستوں میں پی آر آئی کے دیگر شراکت داروں اور منتخبہ نمائندوں کو تربیت فراہم کرانے کی غرض سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ریاستی اور ضلعی سطح پر ماسٹر ٹرینر حضرات کی شناخت کی گئی۔ ان تربیت فراہم کاروں کی تربیت (ٹی او ٹی)کا عمل  جاری ہے،  اس سلسلے میں پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ پی ای ایس اے کے موضوع پر 4 ٹی او ٹی پروگرام منعقد کرائے جا چکے ہیں۔

ورکشاپ میں، ایف آر اے کے مختلف پہلوؤں پر تربیت فراہم کی جائے گی جن میں ادارہ جاتی میکنزم؛ افرادی جنگلاتی حقوق کے تحت دعوؤں کا عمل، برادری کے جنگلاتی حقوق اور برادری کے جنگلاتی وسائل حقوق؛ دعوے  اور شکایات کے ازالے ، وغیرہ  سے متعلق درخواست گزارنے میں درپیش چنوتیاں شامل ہیں۔

پنچایتی راج کی وزارت، قبائلی امور کی وزارت ، اور حکومت مدھیہ پردیش کے پنچایت اور دیہی ترقیات اور قبائلی فلاح و بہبود کے محکمے کے سینئر افسران اس موقع پر موجود ہوں گے جو شرکاء کو مشترکہ ایڈوائزری کا مینڈیٹ حاصل کرنے کی غرض سے آگے کی کارروائی  کے لیے اور زمینی سطح پر کام کرنے والے ٹرینر حضرات، پی آر آئیز اور مختلف نفاذکاری شراکت داروں  کی ٹریننگ کے توسط سے شراکت داری قائم کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:989


(Release ID: 2062986) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi