امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی این سی آر میں سینٹر فلیگ وینز  65 روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر  بیچ رہی ہیں


اس قد م سے صارفین کو ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے راحت ملے گی: سکریٹری، محکمہ برائے امور صارفین، حکومت ہند

Posted On: 07 OCT 2024 2:53PM by PIB Delhi

خوردہ بازار میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کی کوشش میں، امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت  امور صارفین کے محکمے کی سیکریٹری محترمہ ندھی کھرے نے آج یہاں نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف) کی وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔یہ وینز 65 روپئے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر فروخت کررہی ہیں۔

این سی سی ایف نے منڈیوں سے براہ راست ٹماٹر خرید کر اور 65 روپے فی کلو گرام کی رعایتی شرح پر فروخت کرکے بازار میں مداخلت شروع کی ہے۔ اس مداخلت کا ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے بچانا اور بچولیوں سے ہونے والے نقصانات کو روکنا ہے۔ مقصد ملک بھر کے بڑے شہروں میں خوردہ صارفین کو

این سی سی ایف35  روپے فی کلو کے حساب سے حکومت کے اضافی اسٹاک سے پیازکی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہی  ہے۔

اچھی مقدار میں منڈیوں میں مسلسل آمد کے باوجود حالیہ ہفتوں میں ٹماٹر کی خوردہ قیمت میں غیرضروری اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر جیسی بڑی پیداواری ریاستوں میں طویل مانسون کی وجہ سے بارش اور زیادہ نمی  کے سبب  حالیہ ہفتوں میں کوالٹی کے بارے میں تشویش کی اطلاع ہے۔ اس سے  زیادہ مانگ کے تہوار کے موسم میں موجودہ قیمتوں میں اضافے میں مارکیٹ کے بچولیوں  کے ممکنہ کردار کو نظر انداز  نہیں کیا جا سکتا ہے۔

این سی سی ایف کی مداخلت منصفانہ تجارتی طریقوں کو فروغ دینے، قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ کسانوں کے ساتھ براہ راست مشغول ہو کر اور رعایتی شرح پر ٹماٹر پیش کر کے، تنظیم صارفین پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈاکٹر کامکھینتھانگ  گائٹ اکنامک ایڈوائزر اور  محکمہ کے تمام سینئر افسران کے ساتھ جناب  انوپم مشرا، جوائنٹ سکریٹری اور ایم ڈی این سی سی ایف، ایس ایچ جناب  ٹماٹروں کی خوردہ فروخت کی لانچ کے موقع پر موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں مختلف مقامات پر صارفین کو فائدہ پہنچانا ہے، انہیں اس ضروری شے کے لیے زیادہ سستا متبادل  فراہم کرنا ہے۔

دہلی این سی آر میں موبائل وین کے مقامات:

  1. ساؤتھ ایکسٹینشن
  2. سی جی او
  3. 3.کرشی بھون گیٹ نمبر 1
  4. این سی یو آئی کمپلیکس
  5. دوارکا سیکٹر 1
  6. روہنی سیکٹر 2
  7. پارلیمنٹ اسٹریٹ
  8. آر کے پورم سیکٹر 10
  9. جسولا
  10. کاکا نگر
  11. یمنا وہار- سی بلاک
  12. ماڈل ٹاؤن
  13. پریت وہار
  14.  آئی این اے مارکیٹ
  15. مہرولی
  16. موتی نگر
  17. کالی باڑی
  18. نجف گڑھ
  19. مایاپوری
  20.  لودھی کالونی
  21. نہرو پلیس
  22.  راجیو چوک میٹرو اسٹیشن
  23. پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن
  24.  نیو فرینڈز کالونی
  25.  منیرکا
  26.  ننگل رایا
  27. دھولاکواں
  28. قرول باغ
  29.  راجوری گارڈن
  30.  مالویہ نگر
  31. ساکیت
  32. گھیٹورنی
  33. سرو پریہ وہار
  34. ہرکیش نگر
  35. کالکا جی
  36. صادق نگر
  37. ماڈرن ٹاؤن
  38. چاندنی چوک
  39. آئی ٹی او
  40. بدر پور بارڈر
  41. اتم نگر
  42. اوکھلا فیز 2
  43. کڑکڑڈوما
  44. شاستری پارک
  45. قدوائی نگر فیز 1
  46. کشمیری گیٹ
  47. دریا گنج
  48. شالیمار باغ
  49. شاہدرہ
  50. دلشاد گارڈن

***

(ش ح۔ ش     ت ۔ش   ا  )

UNo 962


(Release ID: 2062897) Visitor Counter : 27