سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں نے دو سے اکتیس اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے عملی مرحلے کے لیے تیاریاں شروع کیں
مہم کی کامیابی کے لیے مرکزی وزراء، ریاستی وزراء اور سکریٹریوں نے متعلقہ وزارت اور محکمے کی عملی منصوبہ بندی اور حکمت عملیوں کی قیادت کی
وزارتوں اور محکموں کی طرف سے سووچھتا مہمات کے لیے اہداف اور زیر التوا پیمانوں کا خصوصی مہم 4.0 پورٹل پر اندراج کیا گیا
بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے اور مہم کی تشہیر کے لیے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کو بروئے کار لایا گیا ؛ 2650 ٹوئیٹس، 113 پی آئی بی بیانات اور #SpecialCampaign4 سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے
نوڈل افسران کی چوتھی ملاقات میں وزارتوں/محکموں کی طرف سے خصوصی مہم 4.0 پورٹل پر درج ہدف کا جائزہ لینے اور اہداف حاصل کرنے کے لیے نقشۂ راہ تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزارتوں/محکموں کو زبردست طریقے سے مہم کو آخری مرحلے تک پہنچانے کی ہدایت دی گئی
Posted On:
04 OCT 2024 7:51PM by PIB Delhi
حکومت کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم 4.0، جس کا نوڈل محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات ہے، نے قابل ذکر رفتار حاصل کی ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کا تیاری کا مرحلہ (16 سے 30 ستمبر ، 2024ء) 30 ستمبر ، 2024 ء کو مکمل ہوا اور عملی آوری کا مرحلہ 2 اکتوبر ، 2024 ء سے شروع ہو گیا ہے ۔
مندرجہ ذیل اہداف وزارتوں/محکموں کی طرف سے 4 اکتوبر ، 2024 ء کو پورٹل پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں:
4:
نمبر شمار
|
پیمانے
|
4 اکتوبر، 2024 ء کو حاصل شدہ ہدف
|
1.
|
صفائی کی جگہیں
|
3,14,144
|
2.
|
ایم پی کے حوالہ جات
|
4,064
|
3
|
پارلیمانی یقین دہانیاں
|
1,168
|
4.
|
آئی ایم سی حوالہ جات
|
94
|
5.
|
ریاستی حکومت کے حوالہ جات
|
561
|
6.
|
پی ایم او حوالہ جات
|
822
|
7.
|
عوامی شکایات اور اپیلیں
|
5,10,507
|
8.
|
جائزے کے لیے زیر التواء فائلیں
|
30,17,051
|
9.
|
فائلوں کو ٹھکانے لگایا جانا
|
1,27,800
|
مرکزی وزراء، ریاستی وزراء، وزارتوں /محکموں کے سکریٹریوں نے خصوصی مہم 4.0 کی تیاریوں کی قیادت کی ہے اور خصوصی مہم کو بڑی کامیابی بنانے کے لیے اپنائی جانے والے حکمت عملیوں پر قیادت فراہم کی ہے۔ ریکارڈ افسران نے جائزے کے لیے درکار ریکارڈز کو ریکارڈ رومز سے متعلقہ افسران کے پاس منتقل کیا ہے۔ نوڈل افسران نے تواریخ کے تحفظ کے لیے ریکارڈز کی شناخت کرنے کی خاطر ریکارڈ رومز کا معائنہ کیا ہے ۔ بھارت کے قومی آرکائیوز محکمے نے ایک نمائش ’’سُشاسن اور ابھلیکھ ‘‘ کا اہتمام کیا ہے، جو خصوصی مہمات 1.0-3.0 کے دوران حاصل کردہ تاریخی اہمیت کے ریکارڈز کو پیش کرتی ہے۔ یہ نمائش 1 سے 31 اکتوبر ، 2024 ء تک این اے آئی جنپتھ میں ہوگی۔
چوتھی ملاقات خصوصی مہم 4.0 کے نوڈل افسران کے ساتھ سووچھتا اور زیر التواء معاملات کے تصفیے کے لیے 4 اکتوبر ، 2024 ء کو جناب وی سری نیواس، سکریٹری ڈی اے آر پی جی کی صدارت میں منعقد ہوئی تاکہ وزارتوں/محکموں کی طرف سے خصوصی مہم 4.0 پورٹل پر درج اہداف کا جائزہ لیا جا سکے اور ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے نقشۂ راہ تیار کی جا سکے۔ اس اجلاس میں 84 وزارتوں/محکموں کے 250 سینئر افسران نے شرکت کی۔ تمام وزارتیں/محکمے 2 سے 31 اکتوبر ، 2024 ء تک خصوصی مہم 4.0 کے عملی مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
خصوصی مہم 4.0 نے سوشل میڈیا پر اہم دلچسپی حاصل کی ہے، جس میں وزارتوں/محکموں کی جانب سے #SpecialCampaign4 پر 2600 سے زائد ٹوئیٹس اور انفو گرافکس اور 113 پی آئی بی بیانات جاری کیے گئے ہیں۔
………………………………………
( ش ح ۔ ش ا ر ۔ ع ا )
U.No. 906
(Release ID: 2062234)
Visitor Counter : 43