نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے گوالیار، مدھیہ پردیش میں ایل این آئی پی ای کے 10ویں کانووکیشن تقریب کی صدارت کی


ہمارے ملک کو اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے کے لیے، ’فٹ انڈیا‘ تحریک کو زندگی گزارنے کا ایک طریقہ بننا چاہیے۔ جب ہر شہری فٹنس کو اپناتا ہے، تو ہم صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ہندوستان کی راہ ہموار کرتے ہیں: مرکزی وزیر

آر ای ایس ای ٹی پروگرام کے شرکا کے لیے دیکشا آرمبھ کا آغاز کیا

ایل این آئی پی ای میں سنٹر آف ایکسی لینس ان اسپورٹس اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹوڈیو کے لیے 400 بستروں والے نئے ہاسٹل کا افتتاح کیا

Posted On: 04 OCT 2024 7:01PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر اور لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای) کے چانسلر نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایل این آئی پی ای کے 10ویں کانووکیشن کی تقریب کی صدارت کی۔

اپنے خطاب میں، ڈاکٹر منڈاویہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کے موقع پر کی جانے والی مشہور تقریر سے تحریک حاصل کی، جہاں 2047 تک ہندوستان کو وکست بھارت میں تبدیل کرنے کا دلیرانہ ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نقطہ نظر ایک اہم عنصر پر منحصر ہے: ہر شہری کی صحت۔ ”ایک صحت مند ہندوستان ایک طاقتور ہندوستان ہے،“ انہوں نے کہا۔ ”ہمارے ملک کو اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے کے لیے، ’فٹ انڈیا‘ تحریک کو زندگی گزارنے کا ایک طریقہ بننا چاہیے۔ جب ہر شہری فٹنس کو اپناتا ہے، تو ہم صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ہندوستان کی راہ ہموار کرتے ہیں،“ انہوں نے مزید کہا۔

 

 

مرکزی وزیر نے سنٹر آف ایکسی لینس ان اسپورٹس کے لیے 400 بستروں پر مشتمل ایک نئے ہاسٹل اور ایل این آئی پی ای میں ایک جدید ترین ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا بھی افتتاح کیا، جس سے ہندوستان کو کھیلوں میں عالمی رہنما بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو مزید تقویت ملے گی۔

 

 

ڈیجیٹل اسٹوڈیو انسٹی ٹیوٹ کے اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) اور ری سیٹ (RESET) پروگراموں کے لیے ای-مواد کی تخلیق میں سہولت فراہم کرے گا، جس سے طلبا کو آن لائن تعلیمی وسائل تک زیادہ مؤثر طریقے سے رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

دن کے آخر میں، ڈاکٹر منڈاویہ نے ریٹائرڈ اسپورٹس پرسن امپاورمنٹ ٹریننگ (آر ای ایس ای ٹی) پروگرام کے شرکا کے لیے دیکشا آرمبھ (اسٹوڈنٹ انڈکشن پروگرام) کا آغاز کیا، جو وزارت امور نوجوانان اور کھیل کی طرف سے ایک پہل ہے جس کا مقصد ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو با اختیار بنانا ہے۔ یہ پروگرام ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ان کے فعال کھیلوں کی مدت کے بعد نئے کیریئر میں منتقلی کے لیے مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

 

اپنے دورے کے دوران، مرکزی وزیر نے انسٹی ٹیوٹ کے فٹ بال اور ہاکی کے میدانوں کا دورہ کیا اور طلبا کے ذریعہ کیے گئے روایتی ہندوستانی کھیل ملکھمب کے مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انسٹی ٹیوٹ میں ’چنتن شیور‘ میں حصہ لینے کے لیے جلد واپس آنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

وزیر موصوف نے ایل این آئی پی ای کے سینیئر فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی اور ان سے پُر زور مطالبہ کیا کہ وہ ایک ایسا وژن پلان تیار کریں جس میں بہترین بین الاقوامی طریقوں کو شامل کیا جائے۔

تقریب میں کل 121 طلبا کو ڈگریاں دی گئیں۔ 2022-23 کے تعلیمی سیشن کے اختتام تک، کل 577 طلبا نے کامیابی کے ساتھ اپنے کورسز مکمل کر لیے تھے۔ تعلیمی لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جس میں شروتی مکوپادھیائے نے بی پی ایڈ کے لیے اور رتیش ناگر نے ایم پی ایڈ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

 

Image

 

کانووکیشن کی تقریب میں کئی معززین نے شرکت کی جن میں توانائی کے وزیر جناب پردیومن سنگھ تومر اور ایم ایل اے جناب موہن سنگھ راٹھور، پروفیسر اروند شکلا، راج ماتا وجے راجے سندھیا زرعی یونیورسٹی، گوالیار کے وائس چانسلر کے ساتھ شامل تھے۔

کانووکیشن کا خطاب پروفیسر اروند شکلا، وائس چانسلر راج ماتا وجے راجے سندھیا زرعی یونیورسٹی، گوالیار نے کیا۔ ایل این آئی پی ای کے رجسٹرار انچارج ڈاکٹر سنجیو یادو نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع

U: 898


(Release ID: 2062188) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi