وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

چیف آف دی نیول اسٹاف کے یونان کے دورے کی تکمیل پر پریس بریف

Posted On: 01 OCT 2024 9:55PM by PIB Delhi

چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کے یونان کے دورے  پر یونان کے سینئر دفاعی عہدیداروں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا  گیا جس کا مقصد بھارت  اور یونان کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ بھارتی  بحریہ کے سی این ایس کے ذریعہ یونان کا پہلے  دورے پر  باہمی عمل آوری  کو بڑھانے، تربیتی تعاون کو آگے بڑھانے اور دفاعی تعاون کا جائزہ لینے پر  توجہ دی گئی ، جس کا مقصد بحر ہند  کے علاقے اور بحیرہ روم میں ایک مستحکم اور محفوظ سمندری ماحول کے مشترکہ اہداف کے ساتھ بحریہ سے بحریہ کی شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔

 اس دورے کے دوران اہم بات چیت میں نائب وزیر دفاع، چیف آف ہیلینک نیشنل ڈیفنس جنرل اسٹاف(ایچ این ڈی جی ایس،ایچ این ڈی جی ایس) ڈپٹی چیف ، ہیلینگ، نیوی کے چیف،سینک ہیلینگ فٹ اور ہیلینگ نیول اکیڈمی کے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقاتیں شامل تھیں۔

دونوں ملکوں نے مشترکہ تربیت، مشقوں اور دفاعی تعاون کو وسیع کرنے کے لئے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات پر زور دیا ۔ بندرگاہوں کے  ممکنہ پورٹ کالز اور مشترکہ بحری سرگرمیوں کے ذریعے  رابطے میں اضافہ سمیت بہتر باہمی رد عمل اور باہمی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں یونان کے لیے ہندوستانی بحریہ کی تربیتی سہولیات سے فائدہ اٹھانے اور دسمبر 2024 میں ایڈمرل کپ سیلنگ ریگاٹا میں شرکت کے مواقع شامل تھے۔ یونان نے ایف او ایس ٹی سطح کی تربیت کے مواقع بھی پیش کیے۔ خطے میں بحری سلامتی  کو بڑھانے کے لیے وائٹ شپنگ انفارمیشن ایکسچینج (ڈبلیو ایس آئی ای) معاہدے کے امکانات اور فوجی  اور آپریشنل اشتراک کو مزیدبڑھانے کے لیے نیوی ٹو نیوی اسٹاف بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے نے بحری سلامتی، باہمی احترام اور مضبوط فوجی معاہدوں کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-02at8.25.44AMX79G.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-02at8.25.44AM(1)XMEP.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-02at8.25.45AMGVEZ.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔رض

U-849

                          



(Release ID: 2061939) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi