عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری زبان ہندی کے افزوں استعمال اور اس کی تشہیر میں اضافے کے لیے اے آر پی جی کے محکمے کی کوششوں کی تعریف کی

Posted On: 03 OCT 2024 8:46PM by PIB Delhi

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کنتھسٹھ سافٹ ویئر، انوادینی اور بھاشنی ایپس اور ورکشاپ کے ذریعے سرکاری زبان ہندی کے افزوں استعمال اور اس کی تشہیر کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایت کے محکمے کی کوششوں کی ستائش کی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محکمہ کو راج بھاشا ہندی میں بہترین کارکردگی کے لیے ‘راج بھاشا کیرتی ایوارڈ 2024’ (پہلا) دینے کے موقع پر تمام افسران اور ملازمین کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محکمہ نے کنتھسٹھ سافٹ ویئر کو اپنے دفتر میں ای-آفس کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر افسران اور ملازمین کو اپنی فائل نوٹنگ کا انگریزی سے ہندی میں ترجمہ کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ تقریباً تین ہزار صفحات پر مشتمل خصوصی رپورٹیں، جو محکمہ کی طرف سے جاری کی گئی ہیں، جیسے کہ این ای ایس ڈی اے-وے فارورڈ ، سی پی جی آر اے ایم ایس  سے متعلق وزارتوں/محکموں کی رپورٹیں، اور سی پی جی آر اے ایم ایس سے متعلق ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کی رپورٹیں، سی پی جی آر اے ایم ایس کی سالانہ رپورٹ، شکایات کے ازالے سے متعلق اشاریہ کی رپورٹ، سیکریٹریٹ اصلاحات رپورٹس اور محکمہ کی ماہانہ سمری رپورٹ کا ہر سال انوادینی ایپ کے ذریعے ترجمہ کیا جارہاہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس محکمہ کے تحت ملک کا سب سے بڑا شکایات کے ازالے کا پورٹل ہے جس پر 22 زبانوں میں شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔ کوئی بھی شہری سی پی جی آر اے ایم ایس پر بھاشینی کی مدد سے اپنی علاقائی زبان میں شکایات کا  ازالہ کر سکتا ہے۔ ہر سال 2.5 لاکھ شکایت کنندگان اس سہولت کا استعمال کر رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YIEM.jpg

 

*************

(ش ح ۔ع ح۔ج ا(

U.No 840


(Release ID: 2061856) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi