وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پچیس ٹی بولارڈ پُل ٹَگ، اشوا (یارڈ 337) کا آغاز


تیسرا 25 ٹی بولارڈ پُل ٹَگ 03 اکتوبر 24 کو ایم ایس ٹی آر ایس ایل کولکاتہ میں لانچ کیا جائے گا

Posted On: 03 OCT 2024 6:28PM by PIB Delhi

تیسرے 25 ٹی پُل (بی پی) ٹگ، اشوا (یارڈ 337) کو کموڈور اجے یادو، این او آئی سی (ڈبلیو بی) کے ذریعے 03 اکتوبر 2024 کو میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹم لمیٹڈ کولکاتہ میں لانچ کیا گیا۔ یہ ٹگ حکومت ہند کے "میک ان انڈیا" اقدام کا ایک قابل فخر پرچم بردار ہے۔

حکومت ہند کے ”آتم نربھر بھارت“ پہل کے مطابق میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ (ٹی آر ایس ایل) کے ساتھ چھ 25 ٹی بی پی ٹَگ کی تعمیر اور فراہمی کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ یہ ٹَگ انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قوانین کے تحت بنایا گیا ہے۔ ٹَگ کی دستیابی ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل وعدوں کو تقویت فراہم کرے گی، کیونکہ اس سے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوزوں کو برتھنگ اور اَن برتھنگ، محدود پانیوں میں موڑنے اور جنگ کی مشق کے دوران مدد ملے گی۔ یہ ٹَگ جہازوں کو کنارے پر نیز لنگر گاہ پر آگ بجھانے میں مدد بھی فراہم کرے گا، اور اس میں محدود تلاش اور بچاؤ آپریشن کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

***

ش ح۔ ف ش ع

U: 811



(Release ID: 2061640) Visitor Counter : 9


Read this release in: Hindi , English