مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ مواصلات نے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کا اختتام کیا


سوچھتا ابھیان کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کا آغاز

Posted On: 02 OCT 2024 7:58PM by PIB Delhi

اس سال محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی) نے سوچھ بھارت مشن، سوچھتا ہی سیوا 2024 کی 10 ویں سالگرہ  ‘‘سوبھاؤ سوچھتا- سنسکار سوچھتا’’ تھیم کے ساتھ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس مہم  نےملک بھر میں صفائی کے ہدف یونٹس (سی ٹی یو) کی صفائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سوچھتا اور صفائی مہم کے لیے بڑے پیمانے پر وکالت اور شہریوں کی شرکت کو آسان بنایا ، جس میں ٹیلی کام ہیڈ کوارٹر، منسلک دفاتر، ماتحت دفاتر، فیلڈ یونٹس ، پبلک سیکٹر یونٹس کے ملازمین اور افسران کی فعال شرکت رہی۔

 

عزت مآب مرکزی وزیر مواصلات نے 20 ستمبر 2024 کو بی ایس این ایل ٹیلی فون ایکسچینج، اچلیشور، مدھیہ پردیش کے افسران اور ملازمین کو صفائی کا حلف دلاتے ہوئے اور ‘ایک پیڑماں کے نام’ پہل کے تحت ایک پودا لگا کر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے 23 ستمبر 2024 کو ‘ایک پیڑماں کے نام’ ایپ بھی لانچ کی، تاکہ صارفین کے لگائے گئے پودے کو ٹریک کیا جاسکے، جسے وہ اپنی ماؤں کے نام وقف کر سکتے ہیں۔

 

مہم میں ڈی او ٹی کے ہیڈ کوارٹر، منسلک دفاتر، ماتحت دفاتر، فیلڈ یونٹس اور پبلک سیکٹر یونٹس کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جس کی توجہ  ملک بھر میں صفائی ستھرائی کے ہدف والے یونٹس (سی ٹی یو) پر مرکوز تھی ۔ تقریباً 700 پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں صفائی سے متعلق 74 سی ٹی یو اور تقریباً 50 صفائی مترسرکشا شیور شامل تھے، جو صفائی اور حفاظت کے تئیں مہم کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

 

مہم کا اختتام پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن، نئی دہلی کے باہر منعقد کی گئی ایک میگا صفائی مہم کے ساتھ ہوا، جس میں محکمہ کے سینئر افسران بشمول فنانس ایڈوائزر، وائرلیس ایڈوائزر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سی اینڈ اے)، دیگر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور کئی دیگر افسران اور عملہ نے بابائے قوم کو خراج عقیدت  پیش کرنے کے لئے شرکت کی۔

 

آج ملک بھر میں ڈی او ٹی کی مختلف اکائیوں کی جانب سے کئی دیگر صفائی مہمات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس کی کچھ جھلکیاں ذیل میں پیش کی جا رہی ہیں:-

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-03103811FV25.png

ڈی جی ٹی ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ ماڈل پارک، راجا بازار، سیکٹر-IV گول مارکیٹ، نئی دہلی میں صفائی مہم

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-03103836ANRI.png

بارکھمبا میٹرو اسٹیشن، نئی دہلی میں سی جی سی اے آفس کی طرف سے صفائی مہم

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-02200358N90I.png

سوچھتالکشت اکائی کے تحت سرکل آفس، بی ایس این ایل، رائے پور کے ملازمین کی طرف سے لیبر کا عطیہ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-02200414QE3C.png

جے پور میں ٹی سی آئی ایل  کی طرف سے صفائی مہم

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-02200427WBRQ.png

این سی اے کیمپس، غازی آباد، اتر پردیش میں صفائی مہم

 

سوچھتا ہی سیوا ابھیان کی تکمیل پرخصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کے  ساتھ سوچھتا ابھیان کا آغاز محکمہ مواصلات کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا اور  400 سے زیادہ مقامات پرعوام کے زیر التوا مقدمات اور دیگر متعلقہ معاملات کو زیادہ سے زیادہ حل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

 

محکمہ مواصلات خصوصی مہم 4.0 میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے۔ محکمہ نے پہلے ہی اس مہم کے شناختی مرحلے (30.09.2024 تک) کے دوران زیر التواء ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، عوامی شکایات، عوامی شکایات کی اپیلوں، پارلیمانی یقین دہانیوں وغیرہ کو نمٹانے کے لیے پہلے ہی ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ زیر التواء مقدمات کو حل کرنے کے لیے، محکمہ نے مہم کے دوران پورے بھارت میں اپنی تنظیموں/ فیلڈ دفاتر/ پی ایس یو ایس میں 400 سے زیادہ مہم کی جگہوں کی نشاندہی کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-022004401H30.png

 

باقاعدہ اپ ڈیٹس کے لیے،محکمہ مواصلات کے ہینڈل کو فالو کریں۔

ایکس- https://x.com/DoT_India

انسٹا گرام-https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

فیس بک- https://www.facebook.com/DoTIndia

یو ٹیوب- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]

 

********

 

 

ش ح۔ش آ ۔اش ق

 (U: 787)



(Release ID: 2061460) Visitor Counter : 4


Read this release in: English , Hindi