کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے لداخ میں وادیٔ شیوک نُبرا میں ’سوَچھتا ہی سیوا ‘مہم کا اہتمام کیا

Posted On: 02 OCT 2024 6:02PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی سوَچھ بھارت ابھیان پہل قدمی کے ایک حصے کے طور پر، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے یکم اکتوبر 2024 کو ’’سرد صحرا کی سرزمین ، وادیٔ شیوک-نُبرا‘‘ میں واقع جیو ہیریٹیج سائٹ پر ایک کامیاب سوَچھتا/صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔ یہ پہل قدمی ’’سوَچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کا حصہ تھی، جو 17 ستمبر سے یکم اکتبر 2024 تک جاری رہی۔ یہ مہم ’’سوابھاؤ سوَچھتا – سنسکار سوَچھتا‘‘ سے ہم آہنگ تھی جو صفائی ستھرائی کو ایک موروثی رویے کے طور پر اجاگر کرتی ہے۔ سوَچھتا ہی سیوا 2024 مہم ایک ملک گیر پہل قدمی ہے جس کا مقصد تعاون  پرمبنی نقطہ نظر کے توسط سے صفائی ستھرائی اور صحت مند بھارت کو فروغ دینا ہے۔ یہ مہم تین اہم ستونوں یعنی سوَچھتا لکشت اکائی اور صفائی متر سرکشا شِوِر سمیت سوَچھتا کی بھاگیداری، سمپورن سوَچھتا  پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ یہ مہم جی ایس آئی کے ذریعہ منعقدہ پرزور صفائی ستھرائی مہمات کا ایک حصہ ہے  جس میں ماحولیاتی جمالیات، پائیدار ارضیاتی سیاحتی ترقی اور ارضیاتی وراثت کے تحفظ کے لیے شجرکاری سے متعلق سرگرمیاں اور رابطہ کاری سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K0N3.jpg

 

سوَچھتا مہم میں صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ایک اجتماعی کوشش ملاحظہ کی گئی، اور اس کے لیے جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے عملہ اراکین، ارضیات اور کانکنی کامحکمہ (ڈی جی ایم)، یوٹی، لداخ، مقامی انتظامیہ کے افسران، بھارتی بری فوج کے نمائندے، دکشت گونپا، دکشت ڈگری کالج، انٹر کالج، طلبا اور دیگر شریک تنظیمیں اور مقامی افراد ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوئے۔ کانکنی کی وزارت کے سکریٹری، جناب وی ایل کانتا راؤ نے مہمان ذی وقار کے طور پر تقریب میں حصہ لیا اور سوَچھتا مہم میں حصہ لیا۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا، شمالی خطے کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل اور محکمے کے سربراہ (ایچ او ڈی) جناب راجندر کمار، اور ایس یو : یو ٹی: جموں و کشمیر، اور یو ٹی: لداخ کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل جناب پی ایس مشرا نے کانکنی کی وزارت کے سکریٹری کے ساتھ سوَچھتا مہم میں حصہ لیا۔ مہم کے دوران وادیٔ نُبرا  کے سرد صحرا کی خوبصورت سرزمین، وادی شیوک نبرا ارضیاتی سیاحتی مقام پر ایک کامیاب صفائی ستھرائی مہم ملاحظہ کی گئی۔ کانکنی کی وزارت کے سکریٹری نے سوَچھتا ہی سیوا کی اہمیت پر زور دیا اور شرکاء و طلباء سے ایس ایچ ایس مشن کو اختیار کرنے کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UAPR.jpg

لداخ کا خوبصورت خطہ اپنی دور دراز پہاڑی خوبصورتی، بھرپور ثقافت اور شاندار ارضیاتی عجائبات کے لیے مشہور ہے۔ ارضیاتی وراثتی مقام "مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے سرد صحرا کی سرزمین، شیوک-نوبرا وادی" کو جیولوجیکل سروے آف انڈیا، وزارت کان کنی، حکومت ہند نے اس کی غیر معمولی ارضیاتی اہمیت کے لیے تسلیم کیا ہے۔ جغرافیائی آثار، مظاہر، اور ارضیاتی ڈھانچے جو قومی اور بین الاقوامی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس طرح کے جغرافیائی مقامات جغرافیائی باقیات، مظاہر، اور ارضیاتی ڈھانچے  کا خزینہ ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر دلچسپی کا باعث ہیں۔

دسکت کے قریب شیوک اور نُبرا ندیوں کے سنگم پر واقع، وادی شیوک-نُبرا منفرد ارضیاتی خصوصیات کی حامل ہے۔ ریت کے ٹیلوں کی موجودگی، راجستھان کے صحراؤں کی یاد دلاتی ہے، سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو دوہری کوہان والے اونٹ کی سواری کا سنسنی خیز تجربہ کر سکتے ہیں۔ اوسط سطح سمندر سے 3048 میٹر کی بلندی پر، یہ ٹیلے ٹرانس ہمالیائی خطے میں سب سے بڑے ہیں۔ یہ ریت کے ٹیلے ماہرین ارضیات کے لیے خاص دلچسپی رکھتے ہیں، جو اس اونچائی والے علاقے میں موسمی تغیرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ دریا کے کنارے واقع، وہ چوتھی جیولوجیکل اسٹڈیز میں قیمتی بصیرت پیش کرتے ہیں۔ شیوک-نُبرا وادی ایک اوفیولائٹ راک بیئرنگ سیون زون کو بھی ظاہر کرتی ہے، جو ہمالیہ کے ارتقاء اور ہندوستانی ٹیکٹونک پلیٹ کے سفر کو سمجھنے کے لیے بہت اہم ہے۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:763


(Release ID: 2061225) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi