صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کی تحقیق کامحکمہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لے گا
دفاتر میں مجموعی طور پر صفائی کو بہتر بنانے، التوا کو ختم کرنے اور ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی پابندی کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی
Posted On:
30 SEP 2024 7:48PM by PIB Delhi
صحت کی تحقیق کا محکمہ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانےکے لیے آئی سی ایم آر ہیڈ کوارٹر اور ملک بھر کے اس کے 27 اداروں میں التوا کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے لیے تیار ہے۔ 16 سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کے مرحلے کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور نفاذ کے مرحلے کے لیے اہداف کی نشاندہی کر دی گئی ہے جو 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگا ۔
آئی سی ایم آر اور ملک بھر میں اس کے 27 اداروں کے ساتھ صحت کی تحقیق کا محکمہ ، دفاتر میں مجموعی طور پر صفائی کو بہتر بنانے، ارکان پارلیمنٹ کے ریفرنس، ریاستی حکومت کے ریفرنس وغیرہ میں التوا کو ختم کرنے اور ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی پابندی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ محکمہ نے اس سلسلے میں 20.09.2024 کو ایک آفس میمورنڈم جاری کیا ہے۔ 25.09.2024 کو محترمہ ریچا کھوڈا، جے ایس (ڈی ایچ آر) اور اس مہم کی نوڈل آفیسر کی زیر صدارت میٹنگ میں زیر التواء معاملوں کی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔ مہم کی پیش رفت کی نگرانی نوڈل افسر کے ذریعہ باقاعدگی سے کی جائے گی۔
خصوصی مہم 4.0 کے دوران، تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت کیے گئے اہداف کو حاصل کرنے اور محکمہ صحت تحقیق سے متعلق تمام دفاتر میں سوچھتا کو یقینی بنانے کے لیے مخلصانہ اور سرشار کوششیں کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض(
668
(Release ID: 2060451)
Visitor Counter : 41