جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل  نے جاری ‘سووچھتا ہی سیوا  مہم2024’ کے دوران چھتیس گڑھ میں سووچھتا مہم کی قیادت کی  

Posted On: 28 SEP 2024 9:40PM by PIB Delhi

 ‘سووچھتاہی سیوا  ’  (ایس ایچ ایس) مہم 2024کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے آج چھتیس گڑھ کے راج نند گاؤں ضلع کا دورہ کیا۔وزیر موصوف نے  یہ دورہ سووچھ بھارت مشن گرامین  ( ایس بی ایم – جی ) کے تحت چلنے والی مختلف صفائی ستھرائی کی مہم اور پانی کی یقینی فراہمی کے طریقۂ کا ر اور اس کے نفاذ و ترقی  کےتناظر میں کیا ہے ، جس کا مقصد بھارت کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا ہے۔

‘سوبھاؤ سووچھتا ، سنسکارسووچھتا’ کے ساتھ ملک میں فی الحال ‘سووچھتاہی سیوا  ’ 2024 مہم (ایس ایچ ایس)  کا انعقاد  17 ستمبر سے  یکم اکتوبر تک کیا جا رہا ہے ۔یہ مہم 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی  ، جو کہ ‘سووچھ بھارت  مشن ’ کی دسویں سالگرہ  کا بھی موقع ہوگا ۔  سووچھتا ہی سیوا مہم کا مقصدصفائی  ستھرائی ،  لوگوں کے رویے میں تبدیلی اور پورے بھارت میں صفائی  ستھرائی کو لے کر کمیونٹی کی شراکت  داری پر مرکوز ہے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب سی آر پاٹل نے  ، اس بات کو اجاگر  کیا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں سووچھتا کے سفر میں ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں ۔  جیسا کہ ہم 2اکتوبر کو سووچھ بھارت ،مشن کے دس  سال  بھی مکمل  کر رہے ہیں،اس  لئے  ہمیں اپنے گاؤں اور قصبوں میں  ، اس ‘شرم دان ’ کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہنا چاہیے ۔ہماری متحدہ کوششوں سے پچھلی ایک دہائی سے بھارت کو صاف  ستھرا بنانے میں کافی مدد ملی ہے ۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چھتیس گڑھ  نےبھی  ، اس تبدیلی میں  نہایت اہم کردار ادا کیاہے اور آج  ، میں ہر ایک سے اپیل کرتاہوں  کہ وہ  پوری لگن ، جذبے اور نئے عزم کے ساتھ  اس سفر میں آگے بڑھتے رہیں ۔

چھتیس گڑھ میں  سووچھتا ہی سیوا  2024 کی اہم سرگرمیاں:

  • 5631 صفائی ستھرائی ٹارگیٹ  یونٹس (سی ٹی یوز ) کا منصوبہ بنایا گیا، جن میں سے 2071 سی ٹی یوز کو 1.3 لاکھ رضا کاروں کے تعاون  سے  عملی جامہ پہنایا گیا۔
  • 29951  سووچھتا میں بھاگیداری پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں 10.48 لاکھ سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا، جس سے مقامی طور پر صفائی  ستھرائی کے نظام کو  فروغ  حاصل ہوا ۔
  • 32000 سے زیادہ صفائی  ستھرائی کارکنوں نے صحت کیمپوں سے فائدہ اٹھایا اور 26000 صفائی کارکنوں کو 2332 صفائی متر  سرکشا  شِور وں  کے ذریعے پی پی ای کٹس فراہم کی گئیں۔

چھتیس گڑھ  میں صفائی  ستھرائی   مہم کی پیش رفت:

  • 67 فی صد  گاؤوں کو کھلے میں رفع حاجت سے مبرا (  او ڈی ایف پلس ماڈل ) قرار دیا گیا ہے۔
  • 73 فی صد گاؤوں میں ٹھوس  کچر ے کو ٹھکانے لگانے  کے انتظامات  ہیں ۔
  • 94 فی صد  گاؤوں میں رقیق کچرے کے بندوبست کا نظام موجود  ہے ۔
  • چھتیس گڑھ نے 13033 گاؤوں کو کھلے میں رفع حاجت سے مبرا ( او ڈی ایف پلس ماڈل )  کا درجہ  فراہم کیا ہے اور دسمبر ، 2024 ء تک تمام گاؤوں  کو کھلے میں رفع حاجت سے مبرا  (او ڈی ایف پلس )قرار دینے کا ہدف  مقرر کیا ہے۔

ریاست کے دورے کے دوران، جناب پاٹل نے مقامی برادری کی جانب سے کچرے سے تیار کردہ آرٹ کی اختراعی تنصیبات، صفائی ٹارگیٹ یونٹس (سی ٹی یوز ) کے مثبت اثرات اور ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ شجر کاری مہم کا مشاہدہ کیا۔ ‘مشن جل رکشا’ پروگرام، جو پانی کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے، کو اجاگر کیا گیا اور وزیر  موصوف نے برگا گاؤں میں پانی کے وسائل کے تحفظ اور احیاء  کی مقامی طور پر  کوششوں کو ظاہر کرنے والے پرکولیشن ٹینک کے مقام کا معائنہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002380V.jpg

وزیر موصوف کے دورے کے دوران ،  ایک نمایاں پہلو راج نند گاؤں اور ڈونگر گاؤں کے بلاکس کو  کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف پلس ماڈل ) بلاک کے طور پر قرار دینا تھا، جو ضلع کی  مکمل صفائی ستھرائی اور کچرے کے بندوبست کے پختہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

مرکزی  وزیر نے بگھارا میں گندے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ (ایف ایس ٹی پی ) کا  بھی افتتاح کیا، جو کچرے کے پائیدار بندوبست کی طرف ایک اہم قدم تھا۔ انہوں نے املیدھی  گاؤں میں پلاسٹک  کے کچرے کے بندوبست  کے  یونٹ (پی ڈبلیو ایم یو ) کا بھی  معائنہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی دیدیوں اور مقامی صفائی ستھرائی کی کوششوں کی قیادت کرنے والے صفائی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00334Q3.jpg

مرکزی وزیر کا یہ دورہ حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ‘ سمپورن سووچھ  بھارت ’  کے تصور کو مستقل حقیقت بنانے کے لیے کوشاں ہے۔  ‘سووچھتا ہی سیوا 2024 ’مہم جاری ہے  ، جو برادریوں کو ایک صاف  ستھرے اور پائیدار بھارت کی طرف اپنے مشن میں متحد کرتی ہے۔

*********

( ش ح ۔ م ع  ۔ ع ا )

U. No. 644



(Release ID: 2060315) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi