وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان- قزاقستان کی مشترکہ فوجی مشق ‘قازاِنڈ – 2024’ اَولی میں شروع

Posted On: 30 SEP 2024 3:23PM by PIB Delhi

ہندوستان-قازقستان مشترکہ فوجی مشق ‘قاز اِنڈ- 2024’  کا آٹھواں ایڈیشن آج اتراکھنڈ کے اَولی میں سوریا فارن ٹریننگ نوڈ میں شروع ہوا۔ یہ مشق 30 ستمبر سے 13 اکتوبر 2024 تک ہونے جاری  رہے گی ۔ قاز اِنڈ – 2024 مشترکہ مشق 2016 سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے۔ مشترکہ مشق کا آخری ایڈیشن 30 اکتوبر سے 11 نومبر 2023 تک اوتار، قزاقستان میں منعقد ہوا تھا۔

120 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی مسلح افواج کی نمائندگی ہندوستانی فوج کی کماؤ رجمنٹ کی ایک بٹالین کے ساتھ دیگر ہتھیاروں اور خدمات کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے اہلکار بھی کررہے ہیں۔ قزاقستان کے دستے کی نمائندگی بنیادی طور پر لینڈ فورسز اور ایئر بورن اسالٹ ٹروپرز کے اہلکار کریں گے۔

مشترکہ مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت ایک ذیلی روایتی منظر نامے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے دونوں فریقوں کی مشترکہ فوجی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔  یہ مشترکہ مشق نیم شہری اور پہاڑی علاقوں میں آپریشنز پر توجہ مرکوز کرے گی۔  اس مشترکہ مشق سے حاصل کیے جانے والے مقاصد میں اعلیٰ درجے کی جسمانی فٹنس، حکمت عملی کی سطح پر آپریشنز کے لیے ریہرسل اور بہتر مشقیں اور بہترین طریقوں کا اشتراک ہیں۔

مشترکہ مشقوں کے دوران مشق کی جانے والی ٹیکٹیکل کی منعقدکی جائیں گی ، جس میں  دہشت گردی کی کارروائی کا مشترکہ جواب، مشترکہ کمانڈ پوسٹ کا قیام، انٹیلی جنس اور نگرانی کے مرکز کا قیام، ہیلی پیڈ / لینڈنگ سائٹ کی حفاظت، کمبیٹ  فری فال، خصوصی ہیلی بورن آپریشنز، کورڈن اور سرچ آپریشنز کے علاوہ ، ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون مخالف نظام کی تعیناتی شامل ہے۔

قاز اِنڈ- 2024 مشترکہ مشق  دونوں فریقوں کو حکمت عملیوں، تکنیکوں اور مشترکہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے قابل بنائے گی۔ یہ دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون اور  دوستی کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کرے گا۔ مشترکہ مشق دفاعی تعاون کو بھی فروغ دے گی اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JtPicG36H.JPEG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JtPic2GJKM.JPEG

************

U.No:642

ش ح۔اک۔ق ر



(Release ID: 2060278) Visitor Counter : 16


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi