وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی اکاؤنٹس کا محکمہ  277واں سالانہ دن منائے گا


وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نئی دلی میں محکمہ کی مختلف اشاعتوں اور پروگراموں کا آغاز کریں گے

Posted On: 29 SEP 2024 4:29PM by PIB Delhi

دفاعی اکاؤنٹس کا محکمہ (ڈی اے ڈی) اپنا 277 واں سالانہ دن یکم  اکتوبر 2024 کو منائے گا۔ وزیر دفاع جناب  راج ناتھ سنگھ نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ ڈیفنس ٹریول سسٹم 2.0، اسپرش آڈٹ مینول، دفاعی اخراجات 2024 پر جامع شماریاتی کتابچہ اور مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ 24-2023 سمیت ڈی اے ڈی کی مختلف اشاعتوں اور پروگراموں کا آغاز کریں گے۔

ڈی اے ڈی پر ایک مختصر فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ، وزیر دفاع  ایکسی لینس ایوارڈ 2024 ڈی اے ڈی کے ملازمین کو دیا جائے گا، جنہوں نے اپنے کام کے شعبوں میں مثالی کارکردگی دکھائی ہے اور محکمہ کے اہم اقدامات کو نافذ کیا ہے۔

اس موقع پر مسلح افواج کے سروس چیفس اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران کی شرکت متوقع ہے۔

ملٹری پے ماسٹر کی 1747کی  تقرری کی اپنی بنیادوں کا پاس رکھتے  ہوئے، ڈی اے ڈی نے مسلح افواج کو مثالی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے آپ کو مسلسل تیار کیا ہے ۔ اندرونی آڈٹ، اکاؤنٹنگ، مالیاتی مشورے اور دفاع کے شعبوں اور پنشن مینجمنٹ میں خدمات فراہم کرکے ملک کی خدمت کی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م  د ۔ن  م۔

U- 622


(Release ID: 2060118) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Tamil