مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا کے چنئی دورے نے میک ان انڈیا وژن کوتقویت بخشی


جناب جے ایم سندھیا نے سری پیرمبدور میں سی آئی ایس سی او مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کیا

جناب جے ایم سندھیا نے نوکیا سلوشنز اور نیٹ ورکس کا دورہ کیا، انڈسٹری 4.0 کی اہمیت پرروشنی ڈالی

وزیر نے آئی آئی ٹی مدراس میں دیسی ساختہ 5 جی ٹیسٹ بیڈ کا بھی دورہ کیا

Posted On: 27 SEP 2024 8:54PM by PIB Delhi

مواصلات کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج سری پیرمبدور میں سی آئی ایس سی او انڈیا کی مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کیا۔ مینوفیکچرنگ کی شروعات ایم؍ ایس فلیکس انڈیا اشتراک سے کی گئی تھی۔ اس موقع پرسی آئی ایس سی او کے چیئر اور سی ای او چک رابنز موجود تھے۔ انہوں نے چنئی کے اپنے دورے کے دوران نوکیا سلوشنز اینڈ نیٹ ورکس اور آئی آئی ٹی مدراس کے کیمپس کا بھی دورہ کیا۔

آج کا چنئی کا دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ”میک ان انڈیا“ کے وژن کو تقویت دیتا ہے۔ یہ مقامی مینوفیکچرنگ اور 5جی ایپلی کیشنز، خاص طور پر ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ اسپیس میں ہندوستان کی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

سریپرمبدور میں سی آئی ایس سی او کی مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح

سی آئی ایس سی او سہولت جدید ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ آلات کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی، جو کہ 5 جی اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور درآمدی انحصار کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ فلیکس انڈیا نے سکسکو کے لیے اس جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت کی تعمیر کے لیے اشتراک کیا، جو کہ ڈی اوٹی کی پی ایل آئی اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں میں سے ایک ہے۔

اس موقع پر، وزیر نے سی آئی ایس سی او کے پروجیکٹ کو ”انجینئرنگ کی صلاحیتوں میں بھارت کی صلاحیتوں اورامریکہ کی زبردست اختراعی صلاحیتوں کے درمیان اتحاد کے طور پرقرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مینوفیکچرنگ کی سہولت عالمی سطح پر ہندوستان کی ثقافتی، روحانی اور اقتصادی بیداری کی نمائندگی کرتی ہے اور انہوں نے سی آئی ایس سی او کو ہندوستان کے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون میں شراکت دار بننے کی تلقین کی۔

A person standing at a podium with microphones and a screen behind himDescription automatically generated

یہ سہولت درآمدات پر انحصار کم کرنے اور عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے اور مختلف ممالک کو برآمد کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔

نوکیا سلوشنز اینڈ نیٹ ورکس کا دورہ

اس کے بعد جناب سندھیا نے چنئی میں نوکیا سلوشنز اینڈ نیٹ ورکس کے کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز کی اختراعی ایپلی کیشنز کو دیکھا جو ٹیلی کام مینوفیکچرنگ میں جدت پیدا کر رہی ہیں۔ دورے کے دوران، وزیر کو ایک جامع دورہ کرایا گیا جس میں پرائیویٹ وائرلیس، مصنوعی ذہانت (اے آئی )، بڑھا ہوا اور ورچوئل رئیلٹی (اے آئی وی آر) جیسی جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔ اپنے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر نے ہائی ٹیک ٹیلی کام مینوفیکچرنگ کے لیے انڈسٹری 4.0 کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ہندوستان میں عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے نوکیا کے عزم کی تعریف کی۔

آئی آئی ٹی مدراس کا دورہ

وزیر کے چنئی کے دورے کا آخری مرحلہ آئی آئی ٹی مدراس میں تھا، جو اپنی نوعیت کے پہلے 5 جی ٹیسٹ بیڈ پروجیکٹ کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ آئی آئی ٹی مدراس میں 5 جی ٹیسٹ بیڈ پروجیکٹ کے محققین نے بیس اسٹیشنوں اور دیسی ساختہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی تیز رفتار مواصلات (1 جی بی پی ایس) کا مظاہرہ کیا۔

ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی او ٹی ) نے آئی آئی ٹی مدراس میں واقع ایک بڑے پیمانے پر 5 جی ٹیسٹ بیڈ پروجیکٹ کی مالی اعانت فراہم کی ہے اور اس میں آٹھ آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں تاکہ ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور صنعت کو 5جی میں ابتدائی برتری حاصل کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔

فیکلٹی اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے وعدہ کیا کہ وہ ان کے منصوبوں کے لیے ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا،”میرے طلباء، ہمارے ملک کے نوجوان ہندوستان کی تکنیکی اور اقتصادی تبدیلی میں سب سے آگے ہیں۔ یہاں آئی آئی ٹی مدراس میں دیسی ساختہ 5جی ٹیسٹ بیڈ پروجیکٹ جیسے اقدامات نہ صرف ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اختراعی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں بلکہ یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف ایک اہم قدم بھی ہے۔ اپنی نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، ہم ایک آتم نربھر بھارت کی طرف گامزن ہیں جو کہ خود انحصاری اور عالمی سطح پر مسابقتی ہے۔

پروفیسر وی کامکوٹی، ڈائرکٹر، آئی آئی ٹی مدراس، نے 2047 میںوکست بھارت کے لیےنئے زمانے کی ٹیکنالوجیزکی دریافت اور ترقی کے ذریعہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی وابستگی پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے 5جی پروجیکٹ کو اس سمت میں ایک اہم کوشش قرار دیا۔

چنئی کے دورے نے صنعت اور تعلیمی اداروں کو ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کی طرف سے پی ایل آئی کے تحت بہت سے فوائد، 5جی کی ترقی کے لیے فنڈنگ وغیرہ کے ذریعے دی جانے والی وسیع حمایت کی تصدیق کی،ڈی او ٹی ترقی پسند پالیسیوں، شفاف ضوابط، کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچےکے ذریعے ایک موزوں ماحول بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

[Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta - https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

YT- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]

*****

ش ح۔ م ش

U. 578



(Release ID: 2059731) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi