وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حیوانات اور ڈیری کا محکمہ خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لینے کی تیاری کر رہا ہے


دو سے 31 اکتوبر 2024 تک سوچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے پر توجہ مرکوز کرنے کی مہم کا آغاز

Posted On: 26 SEP 2024 5:32PM by PIB Delhi

محکمہ نے سوچھتا کو فروغ دینے اور زیر التواء حوالوں کو نمٹانے کے لیے 16 ستمبر 2024 سے خصوصی مہم 4.0 کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے رہنما خطوط کے مطابق 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک  سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے مہم میں حصہ لے گا۔

خصوصی مہم 3.0

 

خصوصی مہم 3.0 کے دوران کل 303 بیرونی مہمات چلائی گئیں۔ 8,867 فائلوں کو ختم کیا گیا اور 104 ای فائلوں کو بند کردیا گیا۔ا سکریپ کو ٹھکانے لگانے سے   422135 روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ ٹارگٹڈ 82 عوامی شکایات میں سے 82 اور ٹارگٹڈ 65 عوامی شکایات میں سے 45 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00220KF.png

نومبر 2023 سے اگست 2024 کے دوران کامیابیاں

اس مدت کے دوران، وزارت نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے مسلسل کوشش کی۔

اس عرصے کے دوران اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں:

کوڑے کچرے کو ٹھکانے لگانے  سے حاصل ہونے والی آمدنی  1.17 کروڑ روپے تھی۔

22 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا۔

4 صفائی مہم چلائی گئی۔

1630 عوامی شکایات اور 90 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔

ارکان پارلیمنٹ کے 36 ریفرنسز نمٹائے گئے۔

خصوصی مہم 4.0 کے نوڈل افسر نے 23.09.2024 کو محکمہ کے تمام ذیلی نوڈل افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مہم کے دوران سرگرمیوں کی احتیاط سے نگرانی کرنے اور اس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے اہداف پر تبادلہ خیال اور انہیں حتمی شکل دی جائے۔ خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر محکمہ حیوانات اور ڈیری کی تازہ کاری اور کامیابیاں مرکزی مانیٹرنگ پورٹل پر دستیاب ہوں گی یعنی انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے محکمہ کے https://scdpm.nic.in/SpecialCampaign4 پر۔ عوامی معلومات اور آگاہی کے مفاد میں محکمہ کے سوشل میڈیا ہینڈلز (@Dept_of_AHD پر x.com پر ہیش ٹیگ #specialCampaign4) کے ذریعے بھی اس کی اطلاع دی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004J1WA.png

************

ش ح ۔ا م    -

 (U:505  )



(Release ID: 2059233) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi