کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت-مصر مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی) کا چھٹواں اجلاس نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا
طرفین نے نیشنل اسمال انڈسٹریز آف انڈیا اور مصر کی ایم ایس ایم ای ترقیاتی ایجنسی کے درمیان باہمی تعاون کے موضوع پر مفاہمتی عرضداشت پر فوری طور پر دستخط کرنے کی خواہش ظاہر کی
باہمی تعاون کے لیے بین الاقوامی تجارتی تصفیے اور ڈیجیٹل ادائیگی، نقل و حمل، ادویہ سازی، ایم ایس ایم ای، اور خوراک سلامتی جیسے ممکنہ شعبوں کی شناخت کی گئی
Posted On:
26 SEP 2024 5:50PM by PIB Delhi
بھارت – مصر مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی) کے چھٹویں سیشن کا انعقاد 16 اور 17 ستمبر کو نئی دہلی میں کیا گیا۔ یہ سیشن تجارت و صنعت کی وزارت کے محکمہ تجارت کی اقتصادی مشیر محترمہ پریہ پی نائر اور عرب جمہوریہ مصر کے سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے نائب وزیر اور مصری تجارتی خدمات کے چیئرمین جناب یحییٰ ایلواتھک بلاہ کی مشترکہ صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں مصر ی وفد کے ساتھ بھارت میں مصر کے سفیر عزت مآب جناب وائل محمد اواد حامد اور متعلقہ وزارت کے 8 مندوبین بھی موجود تھے۔
بھارتی فریق نے بتایا کہ بھارت کی نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) اور مصر کی ایم ایس ایم ای ترقیاتی ایجنسی (ایم ایس ایم ای ڈی اے) کے درمیان تعاون پر مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لیے ضروری منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ دونوں فریقین نے جلد از جلد دستخط اور عمل آوری کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں فریقوں نے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے متعدد شعبوں کی نشاندہی کی جن میں سوئز کینال اکنامک زون (ایس سی ای زیڈ)، فارماسیوٹیکل اور صحت کے شعبے، جواہرات اور زیورات، انجینئرنگ کے سامان، پٹرولیم اور کان کنی، ایم ایس ایم ای شعبے، کسٹم کے معاملات، آئی ٹی سروسز، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، ملبوسات کی تیاری، قابل تجدید توانائی - گرین ہائیڈروجن، فوڈ سیکیورٹی، بین الاقوامی تجارتی تصفیہ اور ڈیجیٹل ادائیگی، ٹرانسپورٹ اور تجارتی تنازعات کے جلد ازجلد حل وغیرہ جیسی خدمات شامل ہیں۔
دونوں فریقوں نے اپنی متعلقہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون پر بھی اتفاق کیا۔ ہندوستان-مصر جے ٹی سی کے چھٹویں اجلاس کی بات چیت خوشگوار اور مستقبل کی طرف تھی، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور خصوصی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔ زیادہ تعاون، زیر التوا مسائل کو حل کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے حوالے سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔
دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت میں رکاوٹ ڈالنے والے تمام مسائل کو تیزی سے حل کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور جے ٹی سی کی آئندہ میٹنگ 2026 میں مصر میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
طرفین نے دو طرفہ تجارت کا جائزہ لیا اور تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش، دو طرفہ تجارتی ٹوکری کو متنوع بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:501
(Release ID: 2059225)
Visitor Counter : 34