وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آیوش وزیر نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم اور ’خصوصی مہم 4.0‘ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 26 SEP 2024 5:09PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے جاری ’سوچھتا ہی سیوا مہم‘ اور ’خصوصی مہم 4.0‘ کی پیشرفت پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں آیوش کی وزارت کے سکریٹری  وی ڈی راجیش کوٹیچا اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران اس بات کو اجاگر کیاگیا  کہ آیوش کی وزارت کے تحت مختلف تنظیموں اور اداروں کے ذریعہ ملک بھر میں 521 سوچھتا سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔ مہم مندرجہ ذیل شعبوں میں صفائی ستھرائی اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے:

’سوچھتا میں جن بھاگیداری‘: اس وقت ملک بھر میں 243 سرگرمیاں جاری ہیں، جو صفائی ستھرائی  کے اقدامات میں عوام کی شمولیت کو یقینی بناتی ہیں۔

’سمپورن سوچھتا‘: صفائی ستھرائی کے جامع اہداف کی حصولیابی  کے لیے 93 سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

’صفائی مترسرکشا شیویر‘: 185 سرگرمیاں صفائی ستھرائی سے متعلق  کارکنوں کے تحفظ  اور بہبود کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-26171011J8WO.png

 

آیوش کے  وزیر نے خصوصی مہم 4.0 کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور اس کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب پرتاپ راؤ جادھو نے جاری سرگرمیوں کی صورتحال حال  کا جائزہ لینے اور مہم کے اقدامات کو بلا رکاوٹ  نافذ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے آیوش کی وزارت کے افسران کے ساتھ بات چیت کی۔

اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے کہا کہ سوچھتا مہم کو نافذ کرنا ہمارا فرض ہے، جو کہ ہمارے وزیر اعظم کی قیادت میں ایک بصیرت افروز پہل ہے۔ ہمیں اس مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے لگن اور توانائی کے ساتھ کام کرنا چاہیے،  جس کا اہتمام  مکانات  اور شہری امور کی وزارت اور جل شکتی  کی وزارت کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

جائزہ میٹنگ میں  وسیع تر قومی سوچھ بھارت مشن سے مطابقت رکھتے ہوئے صفائی  ستھرائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے لیے وزارت کے عزم پر زور دیا گیا۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ اع خ۔ ع ر

U. No. 487



(Release ID: 2059092) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil