عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
وکست بھارت کی راہ ہموار، مودی 3.0 کے پہلے 100 دنوں میں مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ15000 سے زیادہ نوجوانوں کی تقرری
Posted On:
25 SEP 2024 10:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیشہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ وزیر اعظم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہمارا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ ہمارے ملک کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے اور حکومت ہند کی اولین ترجیح ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قوم کی تعمیر میں مکمل طور پر استعمال کیا جائے تاکہ وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔
موجودہ حکومت کی تیسری میعاد کے اولین 100 (سو) دنوں میں کئی اہم اقدامات اور فیصلے لئے گئے ہیں جنہوں نے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا ہے اور ‘وکشت بھارت@2047’کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔ شہریوں پر مرتکز فیصلے وزیر اعظم کے ویژن سے چلائے گئے ہیں تاکہ غریب اور متوسط طبقات ، دلت، محروم ، آدیواسی، ناری شکتی اور یووا شکتی کی زندگیوں کے لیے آسان اور بہتربنایا جا سکے۔
100 (سو ) دنوں کی مدت کے دوران مرکزی وزارتوں اور محکموں کی طرف سے 15000 (پندرہ ہزار)سے زائد نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے جاری کیے گئے ہیں۔ نئی تقرریوں میں مختلف رینک، پوسٹ اور گروپ کے ساتھ جن میں درج ذیل شامل ہیں:
وزارت داخلہ - دہلی پولیس میں انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، سب انسپکٹر، کارپینٹر، اسٹور، ڈرائیور، کانسٹیبل (ایگزیکٹیو) وغیرہ۔
کوئلہ کی وزارت- سرویئر (کان کنی)، سینئر میڈیکل آفیسر، میڈیکل اسپیشلسٹ، ایگزیکٹو ٹرینی، ڈمپر آپریٹر وغیرہ۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود- ڈاکٹر، نرسنگ آفیسر، پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر، طبی ماہر، فارماسسٹ، ایم ٹی ایس، لوئر ڈویژن کلرک، ریڈیوگرافر اور لائبریری کلرک، لیبارٹری اٹینڈنٹ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم- اسسٹنٹ پروفیسر، رجسٹرار، ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف، پرائیویٹ سیکریٹری، کنٹرولر آف ایگزامینیشن، ٹیکنیکل آفیسر، اسپورٹس آفیسر، ایگزیکٹو انجینئر، کونسلر، لاء آفیسر۔
محکمہ محصولات – انسپکٹر،ایگزامنر(ممتحن)، پریوینٹیو آفیسر، ٹیکس اسسٹنٹ، ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف وغیرہ۔
بجلی کی وزارت- انجینئر (ٹرینی)، منیجر،ڈپٹی منیجر وغیرہ۔
وزارت دفاع (سویلین) - سائنسدان، ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (ایم ٹی ایس)، ٹریڈس مین، سویلین موٹر ڈرائیور، کلرک وغیرہ۔
نئے شامل کیے گئے تقرریوں کو آئی جی او ٹی کرمایوگی پورٹل پر ایک ای لرننگ ماڈیول ‘‘کرمایوگی پرارمبھ’’ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی ملے گا، جہاں 1200 (بارہ سو)سے زیادہ اعلیٰ معیار کے ای لرننگ کورسز ‘کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس’ سیکھنے کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔یہ فارمیٹ ستمبر 2020 میں شروع کیے گئے مشن کرمایوگی پورٹل پر اب تک 43 (تینتالیس )لاکھ سے زیادہ کرمایوگی شامل ہو چکے ہیں،جس کا مقصد شہری-مرکزی حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔
نئےتقررشدہ افراد مختلف کرداروں میں اپنی خدمات میں شامل ہو کر قوم کی خدمت کر سکیں گے اور انڈیا2047@کے گواہ ہوں گے اور توقع ہے کہ وہ قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وہ دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ملک کے صنعتی، اقتصادی اور سماجی انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے کام میں شامل ہوں گے اور اس طرح اپنے اختراعی خیالات، جدید ٹیکنالوجی اور حکمرانی میں عوامی شراکت کے ساتھ نئے ہندوستان کی تعمیر کریں گے۔ تبدیلی کی رفتار عالمی سطح پر قوم کے عروج کو تشکیل دے رہی ہے۔
*****
ش ح۔ ظ ا- ا ش ق
U-465
(Release ID: 2058894)
Visitor Counter : 50