کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ایم سی اے 21 پورٹل پر تعمیل کے واسطےایم سی اے کی طرف سے خدشات کا ازالہ کرنے اورمتعلقہ فریقوں کی رہنمائی کرنے کے لئے اقدامات

Posted On: 25 SEP 2024 10:33AM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت نے کاروبار کرنے میں آسانی کی سمت میں متعدد اقدامات کئے ہیں ، جن میں کمپنیوں اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ (ایل ایل پیز)کو شامل کرنے اور ایگزٹ کرنے کی کارروائی آسان اور تیز بنانا،کمپنیوں کے انضمام کی جلد منظوری وغیرہ شامل ہیں۔

اس سلسلے میں، ایم سی اے 21 پورٹل پر کمپنیوں اور ایل ایل پیز کی جانب سے ریگولیٹری تعمیل کے واسطے ، ایم سی اے کے پاس ای میلز، ہیلپ ڈیسک سسٹم، ٹکٹنگ ٹولز، چیٹ بوٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے پیش کئے گئےمتعلقہ فریقوں کے خدشات کا باقاعدہ جائزہ لینے کا نظام  موجود ہے۔

فوری نوعیت کے مسائل کو حل کرنے کی اضافی تدبیر کے طور پر، ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو شکایات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے  پر غور کرےگی ، حسب ضرورت منظم حل تجویز کرے گی، اور ایم سی اے 21 پورٹل پر متعلقہ فریقوں کواپنی تعمیل کے لیے بہتر رہنمائی فراہم کرے گی۔

 

***********

ش ح – م ش ع – م ش

U. No.409



(Release ID: 2058470) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil