کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا - 2024 مہم زورشور سے جاری، ڈی او سی نے پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 24 SEP 2024 9:22PM by PIB Delhi

کامرس کے محکمہ اور اس سے منسلک دفاتر/ ماتحت دفاتر/ خود مختار تنظیموں اور پی ایس یوز کے لیے سوچھتا ہی سیوا - 2024 مہم کے تحت چلائی جانے والی مختلف سرگرمیوں کی پیش رفت کا ایڈیشنل سکریٹری جناب اجے بھادو نے 24 ستمبر 2024 کو جائزہ لیا۔

WhatsApp Image 2024-09-24 at 6.46.35 PM.jpegWhatsApp Image 2024-09-24 at 6.46.34 PM.jpeg

محکمہ اور اس  کے اداروں نے مہم کے تحت اب تک تقریباً 600 سرگرمیوں اور 100 سے زیادہ صفائی سے متعلق نشان زد یونٹس (سی ٹی یوز) کی شناخت کی ہے۔

 اداروں نے مختلف سرگرمیوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا،  جن میں‘ایک  پیڑ ماں کےنام’، سوچھتا عہد، بیداری مہم، مباحثے/ کوئز مقابلے، ہیومن چین ، سائیکلتھون/ واکاتھون کے ساتھ ساتھ دفتر کے احاطے کے ارد گرد سی ٹی یوز/ بلیک اسپاٹس کی باقاعدہ صفائی شامل ہیں۔ بہت سے اداروں نے ‘ہیلتھ شیور’ کا بھی اہتمام کیا ہے جہاں صفائی متر/ صفائی کے کارکنوں کے لیے احتیاطی صحت کی جانچ کی گئی۔

اداروں  اور محکمہ کے ملازمین عوام میں بیداری پیدا کرنے اور محلے کی صفائی کے لیے مختلف سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ جس کا مقصد لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور آج پڑوس صفائی بھی کرنا ہے ۔

چونکہ خصوصی مہم 4.0  کی تیاری کا مرحلہ بھی جاری ہے، تمام  اداروں کو مہم کے دوران کی جانے والی تیاری کی سرگرمیوں کی فہرست کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ دفتر کے احاطے میں صفائی ستھرائی، بیکار پڑی اشیا کو ٹھکانے لگانے، ریکارڈ کے انتظام سمیت ریکارڈ   کا بندو بست جن میں ریکارڈنگ کو ہٹانے، دفتر میں موصول ہونے والے حوالوں کے التوا میں کمی شامل ہیں ۔ان میں سی پی جی آر اے ایم ایس اور قواعد و ضوابط میں آسانی/ سہولت  پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

تمام اداروں پر سوچھتا ہی سیوا - 2024 مہم کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مزید سرگرمیوں اور سی ٹی یوز کی نشاندہی کرنے کے لیے بھی  زور دیا گیا ہے تاکہ سوچھ بھارت دیوس یعنی 2 اکتوبر2024 تک  اس مہم کا خاطر خواہ اثر ہو۔

ای سی جی سی ممبئی میں سی ایم ڈی، ای ڈی، جی امس اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں سوچھتا ہی سیوا-2024 مہم کے تحت ‘ ایک پیڑ ماں کے نام’ شجر کاری مہم کی سرگرمی انجام دی گئی۔

سووچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر‘صفائی متر سرکشا شیور’ کے تحت چیٹھکل میں ربر بورڈ سنٹرل ایکسپیریمنٹ اسٹیشن کے فارم ورکرز کی صحت کی جانچ کا اہتمام۔

ڈیولپمنٹ کمشنر کانڈلا ایس ای زیڈ کے دفتر کے افسران اور عملے نے سوچھتا-2024 کے موقع پر سوچھتا کا عہد لیا۔

 

19 ستمبر 2024 کو، اسپائسز بورڈ ڈویژنل آفس، منگن، اور گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طلباء سوچھتا عہد اور شجر کاری مہم کے لیے  جمع ہوئے۔

 

19 ستمبر 2024 کو، ونجیہ بھون، نئی دہلی میں کامرس کے محکمہ کی طرف سے  ڈی پی آئی آئی ٹی اورڈی جی ایف ٹی کے افسران کے لیے ایک کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

******

ش ح۔ف ا  ۔ ش ب ن

U-NO.406


(Release ID: 2058455) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi