خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اَن پورنا دیوی نے ’کُپوشن مکت جھارکھنڈ‘ تقریب میں تغذیائی عمدگی کے لیے آواز اٹھائی


خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت  جامع صحت اور مستقبل کی پیڑھیوں کے تغذیے کو یقینی بنانے  کے لیے پابند عہد ہے: محترمہ اَن پورنا دیوی

محترمہ اَن پورنا دیوی نے پوشن ماہ 2024 کے ماحولیاتی پہلوؤں پر زور دیا، اس سلسلے میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت 50 لاکھ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 13.95 لاکھ آنگن واڑی مراکز میں شجرکاری کو فروغ دیا گیا

جھارکھنڈ  میں تمام تر 24 اضلاع میں، حساسیت پیدا کرنے سے متعلق 12.53 لاکھ سے زائد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن سے تغذیائی معیارات کی بہتری کے تئیں معاشرے کی عہد بندگی کا اظہار ہوتا ہے

Posted On: 24 SEP 2024 6:17PM by PIB Delhi

بچوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ایک غیر معمولی قدم کے طور پر، خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر محترمہ اَن پورنا دیوی نے آج کوڈرما میں منعقدہ ’’ کپوشن مکت جھارکھنڈ‘‘ نامی ایک تقریب کی صدارت کی، جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں پوشن حلف، ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ پر تبادلہ خیال، پی ایم ایم وی وائی کے مستفیدین کو سہولت فراہم کرانے، اور 10ویں و 12ویں جماعت کے ہونہار طلبا کے لیے ایوارڈس، گودھ بھرائی اور  اَن پراشن کے لیے مختلف پروگراموں کا اہتمام شامل ہے۔

A group of people standing around a table with flowersDescription automatically generated

8 مارچ 2018 کو وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا گیا پوشن ابھیان حکومت ہند کی ایک اہم اسکیم ہے جس کا مقصد بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانا ہے۔ یہ ابھیان صحت، تندرستی اور قوت مدافعت کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترک ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے، غذائیت کی فراہمی میں حکمت عملی کے ذریعے غذائیت کی کمی سے نمٹنے کی کوشش کرتا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران، محترمہ اَن پورنا دیوی نے 7ویں پوشن ماہ 2024 کے حصے کے طور پر ملک بھر میں غذائیت سے متعلق اہداف حاصل کرنے کا عہد کیا،  اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود، صحت مند غذا اور طرز زندگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت آنے والی نسلوں کی جامع صحت اور غذائیت کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے۔ ہمارے اقدامات، جن میں پوشن ماہ اور مشن سکشم آنگن واڑی، سوئے تغذیہ کے خلاف نبردآزمائی میں اہم ہیں۔ مجھے جھارکھنڈ کے لوگوں کی فعال شرکت سے حوصلہ ملا ہے، اور ہم مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بچہ یا خاتون سوئے تغذیہ کا شکار نہ ہو۔‘‘

 

A group of women holding a babyDescription automatically generated

بروتند میں واقع آنگن واڑی مرکز میں، وزیر  موصوفہ نے "پوشن بھی پڑھائی بھی" پہل قدمی پر روشنی ڈالی، جو نہ صرف ضروری غذائیت بلکہ اعلیٰ معیار کی ابتدائی تعلیم فراہم کرکے بچوں کی جامع ترقی پر زور دیتی ہے۔ مجموعی طور پر 15,364 آنگن واڑی کارکنان کو ریاستی سطح کے ماسٹر ٹرینر کے طور پر تربیت فراہم کی گئی ہے، اور 10,756 کارکنان نے بنیادی خواندگی اور بچپن کے ابتدائی ایام کی نگہداشت کی تربیت حاصل کی ہے، جس کے اثرات ریاست بھر کے 344,192 بچوں پر مرتب ہوئے ہیں۔

 

A group of people standing around a table with foodDescription automatically generated

وزیر موصوفہ نے پوشن ماہ 2024 کی کلیدی کامیابیوں کا اعتراف کیا، جس میں چھ بنیادی موضوعات: خون کی کمی، نشو و نما کی نگرانی، تکمیلی خوراک، پوشن بھی پڑھائی بھی، بہتر حکمرانی کے لیے تکنالوجی، اور ایک پیڑ ماں کے نام، پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جھارکھنڈ نے تمام تر 24 اضلاع میں 12.53 لاکھ سے زائد حساسیت پیدا کرنے کی سرگرمیاں انجام دی ہیں، جو غذائیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کمیونٹی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزید برآں، محترمہ اَن پورنا دیوی نے پوشن ماہ 2024 کے ماحولیاتی پہلوؤں پر زور دیا، ملک بھر میں 13.95 لاکھ آنگن واڑی مراکز میں شجرکاری کو فروغ دیا، جس میں "ایک پیڑ ماں کے نام" مہم کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے۔

A person planting a treeDescription automatically generated

وزیر موصوفہ نے پوشن ماہ 2024 کی حمایت میں تعلیم، صحت اور خاندانی بہبود، دیہی ترقی، پنچایتی راج، اور آیوش سمیت مختلف وزارتوں کی باہمی تعاون کی کوششوں کو تسلیم کیا۔ انہوں نے ان پہل قدمیوں کو آگے بڑھانے میں پی آئی بی اور مائی گَو کے تعاون کا بھی اعتراف کیا۔

A group of people holding a checkDescription automatically generated

اپنے دورے کے اختتام پر، محترمہ اَن پورنا دیوی نے غذائیت سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنے میں مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں کی مربوط کوششوں کی ستائش کی اور جھارکھنڈ میں آنگن واڑی مراکز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مسلسل تعاون کا وعدہ کیا۔ وزیر موصوفہ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ سوئے تغذیہ سے مبرا ہندوستان کا راستہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی فعال شمولیت کے ساتھ، ہم اپنے مقاصد کو حاصل کرنے اور ملک میں ہر بچے اور ماں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے میں پراعتماد ہیں۔

وزارت مشترکہ کوششوں اور پائیدار طور طریقوں کے توسط سے سوئے تغذیہ سے مبرا بھارت کی حصولیابی کے لیے پابند عہد ہے۔ پوشن ماہ 2024 ایک وکست بھارت کی تصوریت کی مثال پیش کرتا ہے جس کا تصوروزیر اعظم کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:289



(Release ID: 2058376) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi