بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب منوہر لال نے کمپیوٹر سیکورٹی انسیڈینٹ ریسپانس ٹیم - پاور (سی ایس آئی آر ٹی-پاور) سہولت کا افتتاح کیا

Posted On: 23 SEP 2024 7:17PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج شمالی علاقائی پاور کمیٹی، شہید جیت سنگھ مارگ، قطب انسٹی ٹیوشنز ایریا، نئی دہلی میں کمپیوٹر سیکورٹی انسیڈینٹ ریسپانس ٹیم - پاور (سی ایس آئی آر ٹی-پاور) سہولتی مزکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ سی ایس آئی آر ٹی پاور سہولتی مزکز ہمارے قومی بنیادی ڈھانچے یعنی ہمارے پاور انفراسٹرکچر کے سب سے اہم اجزاء میں سے ایک کی حفاظت کے مشن میں ایک اہم قدم ہے۔

جناب منوہر لال نے یہ بھی کہا کہ آج ہمیں جن خطرات کا سامنا ہے وہ ماضی کے خطرات کے برعکس ہیں۔ سائبر حملے ایک سنگین اور بڑھتی ہوئی تشویش کے طور پر ابھرے ہیں، جو دور رس نتائج کے ساتھ اہم رکاوٹیں پیدا کرنے کے قابل ہیں۔ پاور سیکٹر، جو کہ ہمارے قومی انفراسٹرکچر کا مرکز ہے، اس طرح کے حملوں کا سب سے بڑا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ایس آئی آر ٹی-پاور، جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے، ان چیلنجوں کا ایک فعال جواب ہے۔ یہ صرف ایک سہولتی مرکز سے بڑھ کر ہے — یہ ایک قلعہ ہے، جو ہمارے پاور سسٹم کو سائبر خطرات کے مسلسل بدلتے ہوئے منظرنامے سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

پاور سیکٹر کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو اعلیٰ صلاحیتوں کے ساتھ ملک/ریاست کے زیر اہتمام مخالفین کی طرف سے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ موجودہ ذیلی شعب جاتی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں (سی ای آر ٹیز) کے پاس سائبر سیکیورٹی کے معاملات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری قانونی اختیارات، وسائل اور ہنر مند پیشہ ور افراد کی کمی ہے۔ سیکٹر کی جاری ڈیجیٹل تبدیلی نے حملے کی سطح کو وسعت دی ہے، خطرات میں اضافہ کیا ہے۔ مزید برآں، قومی سائبر سیکیورٹی پالیسی، 2013 کی تعمیل کے لیے شعبہ جاتی سی ای آرٹیز کے قیام کی ضرورت ہے، جس میں سائبر سیکیورٹی کی کوششوں کو مضبوط بنانے اور فیصلہ سازی اور خصوصی ردعمل میں جزوی افادیت کی حمایت کرنے کے لیے مرکزی رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ممکنہ سائبر خطرات کے جواب میں، وزارت بجلی نے، 100 روزہ اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، قومی سائبر سیکیورٹی پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے اور سی ای آرٹی-ان کے تعاون سے پاور سیکٹر کے لیے ایک خصوصی کمپیوٹر سیکیورٹی انسیڈینٹ ریسپانس (سی ایس آئی آر ٹی-پاور) ٹیم کی تشکیل کا آغاز کیا۔ جدید انفراسٹرکچر، جدید سائبر سیکیورٹی ٹولز اور کلیدی وسائل سے لیس، سی ایس آئی آر ٹی-پاور اب ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہے۔ ماہرین کی ایک سرگرم ٹیم کے ساتھ، یہ سیکٹر کے سائبر دفاع، واقعات کے ردعمل کو مربوط کرنے، ایک مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک قائم کرنے اور مجموعی تیاری اور استحکام کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے ایک سنگ میل بننے کے لیے تیار ہے۔

  1. س ی ایس آئی آر ٹی-پاور کا بنیادی مقصد ایک منظم اور مربوط نقطہ نظر کے ذریعے ہندوستان کے پاور سیکٹر میں سائبرسیکیوریٹی لچک پیدا کرنا اور بڑھانا ہے۔ متعلقہ کلیدی مقاصد یہ ہیں:
  2. پاور سیکٹر کے اندر سائبر سیکیورٹی کے واقعات کا جواب دینے اور ان کی روک تھام کے لیے ذمہ دار ایجنسی کے طور پر کام کرنا۔
  3. پاور سیکٹر میں سائبر خطرات کے فوری اور مربوط جواب کو یقینی بنانا۔
  4. پاور سیکٹر کے مخصوص سائبر خطرات سے متعلق معلومات اکٹھا کرنا، تجزیہ کرنا اور مشترک کرنا۔
  5. سائبرسیکیوریٹی بیداری بڑھانے اور پاور سیکٹر کی مجموعی سائبر سیکیوریٹی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے فعال اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنانا۔
  6. سیکٹر کے مخصوص بہترین طور طریقوں، معیاری طریقہ کار (سی او پیز) اور سیکیورٹی پالیسیوں کو فروغ دینا۔
  7. سائبرسیکیوریٹی کی مہارت اور حلقہ افادیت کو مدد فراہم کرنا۔
  8. تربیت، معیارات کی ترقی اور واقعاتی ردعمل کی مشقیں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے ساتھ تعاون جیسے صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے پاور سیکٹر میں سائبر سیکیورٹی کو بڑھانا۔
  9. بیداری پیدا کرنے اور سائبر سیکیورٹی کی اجتماعی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے پاور سیکٹر میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو آسان بنانا۔

************

ش ح ۔    م ع ۔  م  ص

 (U: 350)



(Release ID: 2058021) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi