ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ارضیاتی سائنسیز کی وزارت نے سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 3.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا

Posted On: 22 SEP 2024 9:14AM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسیز کی وزارت (ایم اوای ایس) نے 21 ستمبر 2024 کو سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 3.0 مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا- ملک کے ساحلوں پر 80 سے زیادہ مقامات پر ساحل سمندر کی صفائی کی مہم انجام دیتے ہوئے پلاسٹک، دھات سمیت 60 ٹن سے زیادہ کوڑا ہٹایا جس میں پلاسٹک ، کپڑا، ربڑ، کاغذ اور لکڑی کا ملبہ شامل ہے ۔ سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 3.0 مہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ سوچھ بھارت مشن کے تحت حکومت ہند کی جاری سوچھتا ہی سیوا پہل سے مطابقت رکھتی ہے۔ اس مہم میں بڑے پیمانے پر رضاکارانہ عوامی شرکت دیکھی گئی، جس سے بڑے پیمانے پر جوش و خروش اور بیداری پیدا ہوئی۔ ایم اوای ایس سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 3.0 کی اہم خصوصیات میں ملک کے ساحلی پٹی کے مختلف مقامات پر عوام، متعدد طلباء، این جی اوز اور کمیونٹی گروپس کی شرکت شامل ہے۔

ایم او ای ایس کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے ایم او ای ایس اور اس کے اداروں کے سینئر افسران اور عملے کے ساتھ سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 3.0 مہم کی قیادت کی۔ ہندوستان میں ناروے کی سفیر محترمہ مے-ایلن سٹینر نے چنئی کے تھروونمیور ساحل پر سوچھ ساگر، سر کشت ساگر 3.0 ساحل سمندر صفائی مہم میں حصہ لیا۔ سال بہ سال سوچھ ساگر، سرکشت ساگر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیابی، سمندری آلودگی کو کم کرنے کے لیے جاری اور مستقبل کی کوششوں میں تیزی لارہی ہیں۔ڈاکٹر روی چندرن نے کہاکہ ’’یہ پائیدار ساحلی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی شرکت اور خاص طور پر مقامی برادریوں کی بیداری کی طاقت کا ثبوت ہے‘‘۔

سال 2022 میں شروع کردہ سوچھ ساگر، سرکشت ساگر مہم، سال 2022 اور سال 2023 میں کامیاب ایڈیشن کے ساتھ، ایم او ای ایس کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد سمندری آلودگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، ساحلی علاقوں کو تحفظ کرنا اور سمندروں کی حفاظت کے لیے صفائی اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ اس دوران بین الاقوامی ساحلی صفائی دن بھی منایا جاتا ہے۔ یہ انعقاد ساحلی حیاتیاتی تنوع پر سمندری ملبے کے اثرات کو کم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ یہ انعقاد برادری کو ماحول دوست عادات کو اپنانے اور تمام عمر گروپوں کے شہریوں کو شامل کرتے ہوۓ سمندری تحفظ کی وکالت کرتی ہے۔

ایم او ای ایس کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 3.0 کی قیادت کی۔ ہندوستان میں ناروے کی سفیر محترمہ مے-ایلن سٹینر نے چنئی کے تھروونمیور ساحل پر سوچھ ساگر، سر کشت ساگر 3.0 ساحل سمندر صفائی مہم میں ایم اوای ایس کے سینئر افسران اور عملے ، طلباء ، این جی اوز اور عوام کے ساتھ حصہ لیا ۔

سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 3.0 مہم کے حصے کے طور پر ہندوستان کے ساحلوں کے مختلف مقامات پر ساحل سمندر کی صفائی مہم کی جھلکیاں۔

******

U. No.281

(ش ح –ض ر- ر ا)


(Release ID: 2057665) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi