صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور بھوٹان نے فوڈ سیفٹی اور انضباطی معیارات پر تعاون کو وسعت دی

Posted On: 22 SEP 2024 12:15PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ماتحت فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اے آئی)نے کل بھارت منڈپم میں گلوبل فوڈ ریگولیٹرز سمٹ کے موقع پر بھوٹان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی(بی ا یف ڈی اے) کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں 21 مارچ 2024 کو ہندوستان اور بی ایف ڈی اے کے درمیان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دورہ کے دوران دستخط کیے گئے ’’معاہدے‘‘ کے نفاذ کے پروٹوکول پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ معاہدہ انضباطی فریم ورک سے مطابقت رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی میں اضافے، خوراک کی درآمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

معاہدے کا مقصد بی ایف ڈی اےکے ذریعے ایف ایس ایس اے آئی کے فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی ا وز)پر استعمال کیے جانے والے سرکاری کنٹرول کو تسلیم کرنا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد (ایف ایس ایس اے آئی) اور بی ایف ڈی اے کے درمیان تکنیکی تعاون کو مزید بڑھانا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے اور ترقی دینے کے لیے ایک فعال طریقہ کار قائم ہوسکے۔

میٹنگ میں مذکورہ معاہدے کے نفاذ اور اس سلسلے میں ایف ایس ایس اے آئی اور بی ایف ڈی اےدونوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے بی ایف ڈی اے حکام کے لیے مختلف صلاحیتوں کی تعمیر اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او جناب کملا وردھنا راؤ نے کہا کہ ’’آج کی میٹنگ بھوٹان کے ساتھ خوراک کی یقینی فراہمی اور تجارتی سہولت کے شعبے میں ہماری شراکت میں ایک اہم ترقی کی علامت ہے۔ معاہدہ اور ہماری بات چیت کے نتائج تجارتی عمل کو ہموار کرنے اور فوڈ سیفٹی کے معیارات کو بڑھائیں گے۔ یہ تعاون صارفین کے لیے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ہماری مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ بی ایف ڈی اےکے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، ہم ایک مضبوط اور موثر فوڈ سیفٹی فریم ورک بنا رہے ہیں جو دونوں ممالک کے مفادات کو پورا کرے گا۔‘‘

بی ایف ڈی اے کی ڈائریکٹر محترمہ جیم بیدھا نے دونوں ممالک کے درمیان محفوظ خوراک کی تجارت کو آسان بنانے میں اس معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کیا بھارت سرکار کے ایف ایس ایس آئی کی جانب سے فوڈ سیفٹی میں قیادت کو بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اس دوطرفہ میٹنگ نے ہندوستان کو برآمدات کے دوران عمل درآمد کے چیلنجوں اور نچلی سطح پر معاہدے کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لئے تکنیکی تعاون اور صلاحیت کی تعمیر کے شعبوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا‘‘۔ ڈائریکٹر نے ایف ایس ایس اے آئی کا شکریہ ادا کیا کہ بی ایف ڈی اے کو گلوبل فوڈ ریگولیٹرز چوٹی کانفرنس کے لیے دعوت دی گئی۔

میٹنگ میں بھوٹان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (بی ایف  ڈی اے)کی ڈائریکٹر محترمہ جیم بیدھا اور بی ایف ڈی اےکے فوڈ کوالٹی اینڈ سیفٹی ڈویژن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔میٹنگ میں نئی دہلی کے رائل بھوٹانی ایمبیسی کی ڈپٹی چیف آف مشن محترمہ تاشی پیلڈن، وزارت خارجہ اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

******

U. No.284

(ش ح –ض ر- ر ا)




(Release ID: 2057538) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi