وزارت آیوش
انقلابی غذائیت: صنعت، تعلیمی ادارے، ریگولیٹر کا آیوروید آہار کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے پر غور وخوض
ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے دوسرے دن 'ایک پائیدار دنیا کے لیے آیوش فوڈ اختراعات' کے لیے مخصوص نشست کا انعقاد
Posted On:
20 SEP 2024 7:38PM by PIB Delhi
ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے دوسرے دن، وزارت آیوش نے بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں "انقلابی غذائیت: آیوش فوڈ اختراعات " کے موضوع پر ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔ اس نشست میں صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، محققین، اور اختراعی سٹارٹ اپس کو ایک ساتھ جمع کیا گیا تاکہ عالمی منڈیوں کے تناظر میں آیوش فوڈ اور نیوٹراسیوٹیکل کے وسیع امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔
90 منٹ کے سیشن میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح آیورویدک اصولوں اور مصنوعات کو ان کے قدیم علاج کے فوائد کو برقرار رکھتے ہوئے جدید غذائی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ تمام مقررین نے اس بحث میں سرگرمی سے حصہ لیا جس میں اسٹارٹ اپ کا فروغ ، بین الاقوامی مارکیٹ کی توسیع، اور آیوش پر مبنی غذائیت کے پیچھے سائنس سمیت تھیم سے متعلق دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی ڈائرکٹر پروفیسر تنوجا نیساری نے اپنے ابتدائی کلمات میں بتایا کہ "آیورویدک کھانا نہ صرف صحت بخش ہے بلکہ ذائقہ دار بھی ہے۔ تاہم، بہت سے لوگ اب بھی سوچتے ہیں کہ اگر یہ آیورویدک ہے تو یہ مزیدار نہیں ہوگا۔" اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ آیورویدک کھانا غذائیت سے بھرپور اور ذائقہ دار ہو سکتا ہے، اس غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے کہ صحت پر مبنی کھانے میں ذائقہ کی کمی ہو سکتی ہے۔
راس شاسترا اور بھیشجیا کلپنا کے محکمے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (این آئی اے) کےسربراہ ،پروفیسر ڈاکٹر انوپم سریواستونے انقلابی غذائیت: پائیدار دنیا کے لیے آیوش فوڈ اختراعات پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں غذائی تحفظ کی اہمیت اور آیوروید کے تصور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس کے فوائد، مختلف زمروں اور ریگولیٹری ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔
جناب ویرل تیواری، شریک بانی، نسخہ کچن نے 'آیوش اسٹارٹ اپ میں تیز رفتار ترقی اور اختراع' کے بارے میں اپنے خیالات کا اشتراک کیا، مسٹر آشیش دکشت ، ہیڈ ریگولیٹری امور، ڈابر، ایکسپینڈنگ گلوبل ریچ نے 'بین الاقوامی منڈیوں کے لیے آیوش غذائیت کوفروغ دینا' کے موضوع کی وضاحت کی۔ ڈاکٹر منیش پانڈے، ڈائریکٹر اور پروجیکٹ تجزیہ اور دستاویزی ڈویژن (پی اے ڈی ڈویژن)، کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) نے 'معیار اور تعمیل کو یقینی بنانے' کے موضوع پر تحقیق مطالعہ پیش کیا اور ڈاکٹر سونالی موہن، وی پی - آر اینڈ ڈی اور بی ڈی ( نارتھ)، ایوسٹیگن نے یہاں 'سٹیگما اینڈ پرسیپشنز کو خطاب کرتے ہوئے مکمل صحت کو یقینی بنانے' کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سیشن کے ناظم ڈاکٹر رادھے کرشن، سینئر میڈیا ایڈوائزر، وزارت آیوش نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا اور نشست کے شرکاء کی ان کی رائے کے لیے ان کی ستائش کی اور توقع ظاہر کی کہ اس سے شراکت داروں ، خاص طور پر اسٹارٹ اپ کو ہونے والی اختراعات کے بارے میں کثیر جہتی بصیرت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ تقریب پالیسی ساز، کاروباری رہنما، سرمایہ کار، ریگولیٹری حکام، اور ماہرین تعلیم سمیت آیوش اور فلاح و بہبود کے شعبوں کے پیشہ ور افراد کے لیے تیار کی گئی تھی۔ یہ اختراعات کو دریافت کرنے اور آیوش طریقوں کے لیے عالمی مارکیٹ کو وسعت دینے کا ایک موقع تھا۔
اس نشست کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور آیوش سیکٹر میں ترقی کو آگے بڑھانا تھا۔ تمام شرکاء نے مارکیٹ کی توسیع، معیار کو بڑھانے، اور بین الاقوامی کامیابی کے لیے تعاون سے فائدہ اٹھانے کی حکمت عملیوں کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
220
(Release ID: 2057200)
Visitor Counter : 54