ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سو دن کے پروگرام’ میں ترقیاتی کمشنر (ہینڈی کرافٹ )کے مختلف اقدامات

Posted On: 19 SEP 2024 6:37PM by PIB Delhi

ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹس) کے دفتر نے اپنے‘100 دن کے پروگرام’ کے تحت ٹیکسٹائل کی وزارت کے زیراہتمام مختلف اقدامات اٹھائے جن میں شلپ دیدی پروگرام، 100 کلسٹروں میں اپ اسکلنگ، ٹیکسٹائل گیلری کا افتتاح، نیشنل کرافٹ میوزیم، نئی دہلی اور اترپردیش کے پریاگ راج  میں شلپ گاؤں اور کامن فیسیلیٹی سنٹر کے افتتاح شامل ہیں۔

شلپ دیدی پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن تربیتی پروگرام تھا جس میں 23 ریاستوں کے 72 اضلاع سے 100 خواتین کاریگروں کو ای کامرس پورٹلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آن بورڈ آنے کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی رجسٹریشن، انوینٹری مینجمنٹ کے لیے درخواست دینے  اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے آرڈر اور کیٹلاگ کا انتظام میں مدد فراہم کی گئی۔ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے نئی دہلی کے آئی این اے میں واقع  دہلی ہاٹ میں شلپ دیدیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے چیلنجوں کو سمجھا اور جی ایس ٹی، کاروباری ترقی اور ان کے اقتصادی سفر میں سوشل میڈیا کی مطابقت کے بارے میں سیکھنے کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کا اختتام 100 دن کے پروگرام کے دوران 37 شلپ دیدیوں کے لکھ پتی بننے کے ساتھ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OR9Z.jpg

ملک بھر  کے 100 دستکاری اور ہینڈ لوم کلسٹروں میں ‘بنکر اور کاریگر اتھان پروگرام’ شروع کیا گیا ۔ اس پروگرا م کا افتتاح  کلسٹروں کے ہنر مند کاریگروں اور بنکروں کے لیے ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت  جناب  پبیترا مارگریتا نے 27 جولائی 2024 کو  کیا۔ اس پروگرام کے تحت 70 ڈیزائن اور ہنر کو اپ گریڈ کرنے کے تربیتی پروگرام شروع کیے گئے تھے، جن  میں شناخت شدہ دستکاری کلسٹروں میں تقریباً 2100 کاریگروں کو تربیت فراہم کی گئی تھی۔ کاریگروں کو ہنر مندی کی مشق کے بارے میں  اوران کے علم کو بڑھانے کے لیے تربیت فراہم کی گئی جو بالآخر ان کی پیداوار اور کمائی میں اضافہ کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RCA8.jpg

مزید برآں، حکومت کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر، بی پی سی ایل کے تعاون سے، ٹیکسٹائل کی وزارت نے نیشنل کرافٹس میوزیم اور ہست کلا اکیڈمی، نئی دہلی میں‘روایت اور اختراع’کے نام سے ایک نئی ٹیکسٹائل گیلری قائم کی  جس کا افتتاح ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب  گری راج سنگھ نے  8  اگست 2024 کو نے کیا۔ تقریباً 150 روایتی ٹیکسٹائل اشیاء کو سات مختلف زمروں کے تحت متنوع انداز اور تکنیکوں میں دکھایا جا رہا ہے جیسا کہ (الف) کڑھائی (ب) بلاک پرنٹس اور رنگے  اور ڈائی کئے ہوئے کپڑوں( ج)  اور ہندوستان کے مختلف علاقوں کے -بروکیڈ (ڈی) قلمکاری( ای)  ہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی -  ساڑیاں (ف) ہندوستان کی بنائی، اور(غ) ہندوستانی ٹیکسٹائل کے لیے وشوکرما کاریگروں کی بحالی کے کام۔ گیلری کا ایک حصہ روایتی ٹیکسٹائل میں نئی ​​اختراعات کو ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جیسا کہ آج کے ہندوستان کے نوجوان اور باصلاحیت ڈیزائنرز نے تجربہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003E6QH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VLSI.jpg

آخر میں، دو اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جیسے-مہیوا، نینی، پریاگ راج میں کرافٹ ٹورزم ولیج اور پریاگ راج ہی  کے پھاپھامؤ میں ٹیراکوٹا کرافٹ کے لیے مشترکہ سہولت مرکز (سی ایف سی) کا افتتاح 13 ستمبر 2024 کو ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کیا تھا،جہاں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ روایتی کاریگروں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے۔ اس کا مقصداتر پردیش کے پائیدار معاش کو فروغ دینا اور شناخت شدہ کلسٹروں کے کاریگروں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بڑھانا ہے۔ یہ افتتاح ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ دستکاری کے فروغ کو سیاحت کے ساتھ مربوط کرتا ہے اور جدید انفراسٹرکچرل سپورٹ کے ذریعے پیداواری صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ کرافٹ ٹورازم ولیج زندہ دستکاری ماحولیاتی نظام کو سیاحت کے ساتھ جوڑنے کا ایک نیا تصور ہے۔ پانچ سو کاریگر جو گاؤں کے مکانات  میں لگ بھگ ایک ہی جگہ پر رہتے ہیں، کام کرتے ہیں اور اپنی مصنوعات ب فروخت کرتے  ہیں۔ اس کا کلیدی مقصد کاریگروں کے لیے روزی روٹی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے جبکہ گاؤں کو سیاحتی سرکٹس سے جوڑنا ہے تاکہ دستکاری کی نمائش اور فروخت میں اضافہ ہو۔ گاؤں کو اپ گریڈ شدہ بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے جس میں مشترکہ ڈسپلے اور نمائش کے علاقے، کام کی جگہیں اور بہتر رہائش شامل  ہیں ۔

کامن فیسیلٹی سینٹر (سی ایف سی) کا مقصد کاریگروں کو جدید ٹیکنالوجی، خام مال اور کم قیمت پر سہولیات تک رسائی فراہم کرکے ٹیراکوٹا کی پیداوار کو ہموار کرنا ہے۔ اس پہل سے توقع ہے کہ   اترپردیش کے الہ آباد میں واقع پھاپھا مؤ کے شناخت شدہ کلسٹر میں ٹیراکوٹا دستکاری میں شامل 1,000 سے زیادہ کاریگروں کو ترقی ملے گی اور انہیں آمدنی  میں اضافہ کرنے کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FW6V.jpg

*****

ش ح۔ظ ا۔ ع ر

U-181


(Release ID: 2056877) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi