وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آیوش کا مستقبل  اس کی عالمی شناخت اور انٹیگریٹیو میڈیسن کی طرز پر ڈھالنے میں مضمر : سیکریٹری آیوش ویدیا راجیش کوٹیچا


سمیک پریکشا: اتُور سُرکشا (مریض کی حفاظت کے لیے تشخیص کو بہتر بنانا) پر سیمینار کا انعقاد

سی سی آر اے ایس کے این آئی آئی ایم ایچ اور چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے شری نارائن پرساد اوستھی گورنمنٹ آیوروید کالج کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 18 SEP 2024 7:33PM by PIB Delhi

سی اے آر آئی-سی سی آر اے ایس ، (سنٹرل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ – آیورویدک سائنسز میں ریسرچ کے لیے سنٹرل کونسل) کے زیر اہتمام ایک قومی سیمینار کے دوران آیوش کی وزارت کے سکریٹری  ویدیا  راجیش کوٹیچا نے کہا کہ  ‘‘آیوش کا مستقبل اس کی عالمی شناخت اور اسے انٹیگریٹیو میڈیسن کے ساتھ مرکزی دھارے میں لانے میں مضمر ہے۔ یہاں آپی وی سیز (انٹرمیڈیری فارماکو ویجیلنس سینٹرز) اورپی پی وی سیز(پیریفیرل فارماکو ویجیلنس سینٹرز) میں پیشہ ور افراد کی شمولیت قابل ذکر ہے، جنہوں نے موجودہ پروگرام کے خد و خال طے کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QRJM.jpg

 

تشخیص، علاج اور حفاظتی پہلوؤں پر آیوش سسٹمز اور جدید سائنس کی مربوط حکمت کا جائزہ  لینے  کے لیے ‘‘مریضوں کی حفاظت کو فروغ دینا: آیوش میں تشخیصی طریقوں کا کردار’’  کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینارکا اہتمام کیا جارہا ہے۔

سمیک پریکشا: اتُور سُرکشا  کے موضوع پر ہونے والے اس دو روزہ قومی سیمینارکا مقصد  آیوش برادری کے درمیان فارماکو ویجیلنس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا نیز  اس سال ڈبلیو ایچ او کے تھیم یعنی ‘‘مریض کی حفاظت کی خاطر تشخیص کو بہتر بنانا’’ کے ساتھ ہم آہنگ ‘‘مریض کی حفاظت’’ کے حصول کی اہمیت میں  اضافہ کرنا ہے۔

آیوروید کے منتخب نگھنٹو کی ای کتابوں کی تیاری کے لیے حیدر آباد کے سی سی آر اے ایس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین میڈیکل ہیریٹیج اور  چھتیس گڑھ کے رائے پور کے شری نارائن پرساد اوستھی گورنمنٹ آیوروید کالج کے  درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AJ27.jpg

 

ویدیا راجیش کوٹیچا نے مزید کہا کہ تمام پیشہ ورانہ طبی سائنسز بشمول روایتی اور جدید نظاموں میں مریضوں کی حفاظت ایک بنیادی تشویش ہوتی  ہے۔ ہندوستان میں، جہاں طبی تکثیریت کی جڑیں گہری ہیں، مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کثیر جہتی نقطۂ نظر کی ضرورت ہے۔ حفاظت اور افادیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے میں وزارت آیوش کے اقدامات صحتِ عامہ  کے تحفظ اور روایتی ادویات کے نظام کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ اس میں منفی اثرات کی نشاندہی کرنے، مشتبہ بیچوں کی فوری تحقیقات، خطرات کو کم کرنے کے لیے مزید تقسیم کو روکنا اور درست رپورٹنگ کو یقینی بنانا شامل ہے۔ آیوش کی وزارت نے آیوروید میں تحقیق اور تعلیم کو بڑھانے، آیوش ادویات میں معیاری کاری  اور کوالٹی کنٹرول، آیوش حفظانِ صحت کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بڑی ڈیجیٹل تبدیلی، بین الاقوامی تعاون اور عالمی سطح پر آیوروید کے فروغ پر توجہ مرکوز کی ہے۔

آیوش کے شعبے  میں فارماکو ویجیلنس کی بہت زیادہ اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، آیوش کی وزارت نے ادویات کے مشتبہ منفی رد عمل  کی اطلاع دینے کے ماحول  کو فروغ دینے اور اے ایس ایس یو اینڈ  ایچ ادویات کے گمراہ کن اشتہارات کی نگرانی کے لیے  دسمبر 2017 میں آیوروید، سدھا، سووا-رگپا، یونانی، اور ہومیوپیتھی (اے ایس ایس یو اینڈ ایچ) دواؤں کی فارماکو ویجیلنس کی مرکزی سیکٹر اسکیم کو نافذ کیا ہے۔

2018 سے آیوش کی وزارت نے 121,272 سے زیادہ مستفدین  کے درمیان روایتی ادویات کے محفوظ طور طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 1580 بیداری پروگرامزکیے ہیں۔

فارماکو ویجیلنس پروگرام برائے اے ایس ایس یو اینڈ ایچ دواؤں کے بارے میں  بیداری پروگراموں کے تحت آیوش کی وزارت نے 2018  میں اپنے قیام سے جولائی 2024 تک 1580 بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا ہے جس میں 1,21,272 مستفید مستفدین  کو حساس بنایا گیا ہے۔

جنوری 2018 سے جولائی 2024 تک کل 39,428 قابل اعتراض اشتہارات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جولائی 2024 تک، ادویات کے مشتبہ منفی  رد عمل (اے ڈی آر) کے سلسلے میں، کل 1972 رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ یہ انفرادی کیس سیفٹی رپورٹس ہیں جن میں سے زیادہ تر نوعیت کے اعتبار سے ہلکی پھلکی اور کم اہمیت کی حامل رپورٹس ہیں۔

اس سیمینار میں  آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا  معزز مہمان خصوصی تھے۔ دیگر قابل ذکر مہمانوں میں این سی آئی ایس ایم کے چیئرمین  ویدیا جینت دیوپجاری؛ وزارت آیوش میں ڈی ڈی جی  جناب  ستیہ جیت پال؛ پروفیسر ڈاکٹر رابنرائن اچاریہ، ڈی جی سی سی آر اے ایس؛ این سی آئی ایس ایم کے آیوروید بورڈ کے ڈائرکٹر  بی ایس پرساد؛اڈیشہ حکومت کے سابق مشیر پروفیسر بیجون مشرا، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، دہلی کے ڈائرکٹر  پروفیسرتنوجا نیساری اور وزارت آیوش  میں مشیر ڈاکٹر کوستوبھ اپادھیائےشامل ہیں۔

 

********

ش ح۔ ک ح۔  ت ع

 (U.121)



(Release ID: 2056583) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi