کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل کے ہاتھوں اے آئی اور ایم ایل پر مبنی ٹریڈ مارک سرچ ٹیکنالوجی،  آئی پی سارتھی چیٹ باٹ  کی رونمائی


ٹریڈ مارکی درخواستوں  کی تیز رفتار کلیئرنس کی سہولت کیلئے ٹریڈ مارک سرچ ٹیکنالوجی کا افتتاح : جناب پیوش گوئل

ایک ہفتے میں کاروبار کو آسان بنانے کی تکنیک پر مبنی 5سہولیات  کی شروعات : پیوش گوئل

Posted On: 18 SEP 2024 10:03PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) پر مبنی ٹریڈ مارک سرچ ٹیکنالوجی اور آئی پی سارتھی چیٹ باٹ کی نقاب کشائی کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران، جناب  پیوش گوئل نے بتایا  کہ سرچ ٹیکنالوجی سے ہم زیادہ موثر اور درست طریقے سے ٹریڈ مارک ایپلی کیشنز کو تیزی سے کلیئر کرنے پر قادر ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ اس پلیٹ فارم سے ٹریڈ مارک سے متعلق تنازعات کو حل کیا جائے گا اور یہ تجویز کی کہ تازہ ترین ورژن میں رسمی زبانوں کو شامل کرنے سے یہ سرچ ماڈیول دنیا میں ایک اہم معیار بن جائے گا۔ سرچ ماڈیول اور آئی پی چیٹ باٹ کی شروعات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ کہ پیٹنٹ کے اجراء کے معیار میں بھی بہتری آئے گی اور انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیزائنوں کوتیزی سے منظوری دینے کے لیے اے آئی اور ایم ایل پر مبنی ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے پر غور کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کے ذریعے آپریٹ کی جانے والی اے آئی ٹولز کو تمام یوزر انٹرفیس کے آلات اور تیزی سے اپنانے کے لیے مختلف ٹیکنالوجی آلات کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

جناب  پیوش گوئل نے کہا کہ پچھلی دہائی میں خواتین کی طرف سے پیٹنٹ کی درخواستیں دینے میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ وزیر محترم نے واضح کیا کہ اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز ، خواتین کاروباریوں، افراد اور تعلیمی اداروں کی طرف سے پیٹنٹ کے لیے قابل ادائیگی فیس کو 80 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ اختراعی پیشہ وروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا تھا۔

ایک ہفتے میں شروع ہونے والی پانچ ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات - ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم، جن شنوائی پورٹل، نئے سرے سے تجدید شدہ اِن ہاؤس اسمائیل -ای آر پی سسٹم کے ہمراہ ای سی جی سی کا نیا آن لائن سروس پورٹل، بھاسکر( اسٹارٹ اپ کے لئے درکار ہر چیز کی ایک مقام پر دستیاب سہولت) اور ٹریڈ مارک سرچ ٹیکنالوجی پر بات کرتے ہوئے  جناب پیوش گوئل نے کاروبار کی آسانی کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ مصنوعی ذہانت کی شروعات پر انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی ٹول بنے گی ، اس لیے بہتر نتائج کے لیے روزمرہ کے کاموں میں نئی ​​ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 3 آئی –انٹلیجنس ، آئیڈیا اور اینوویشن کا تذکرہ کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ یہ نوجوانوں کی شناخت ہے جس سے وہ پوری دنیا میں اپنی مہارت اور ہنر کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت 2047 تک ہندوستان کو وکست بھارت بنانے میں مساوی طور پرکردار ادا کرے گی۔ یہ محض خواب نہیں ہے، یہ 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے 1.4 ارب ہندوستانیوں کا اجتماعی عہد ہے۔

آخر میں، جناب پیوش گوئل نے شرکت کنندگان پر زور دیا کہ وہ اختراعات اور تجدیدکاری کا سلسلہ جاری رکھیں اور امید ظاہر کی کہ ہندوستان کے وضع کردہ حلول آنے والے سالوں میں معیار بن جائیں گے۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ(ایم ایل) پر مبنی ٹریڈ مارک سرچ ٹیکنالوجی کے آغاز سے وزارت تجارت اور صنعت کےمحکمہ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کا مقصد اپنی املاک دانش کے نظم میں انقلاب لانا ہے۔

نئی ٹیکنالوجی میں شامل اہم خصوصیات:

1۔ درست ٹریڈ مارک کی شناخت کے لیے ایڈوانسڈاے آئی اورایم ایل الگورتھم

2۔ گھریلو اور بین الاقوامی کاروباری اداروں کے لیے منظم سرچ پروسیسز

3۔ ٹریڈ مارکس کے لیے بہتر حفاظتی صلاحیتیں

یہ پہل آئی پی کی خدمات کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کے عزم سے ہم آہنگ ہے اور اس سےاختراعی تکنیکوں کو اپنانے میں ملک کی اسٹریٹجک وژن ظاہر ہوتی ہے۔اے آئی اور ایم ایل  کے استعمال سے آئی پی آفس کا مقصد یہ ہے:

  • ٹریڈ مارک رجسٹریشن کی کارروائی کو تیز کرنا
  • آئی پی کے اسٹیک ہولڈرز کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا
  • آئی پی سسٹم کی ترقی میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا

نیز، آئی پی سارتھی چیٹ بوٹ ایک ڈیجیٹل اسسٹنٹ ہے جسے آئی پی رجسٹریشن کی کارروائی کو نیویگیٹ کرنے والے صارفین کو فوری مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس تکنیکی اقدام سے مضبوط، مؤثر اور صارف کے موافق آئی پی  نظام بنانے کے تئیں ہندوستان کی لگن کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ عالمی سطح پر  آئی پی سسٹم کو ہموار بنانے، اختراعی پیشہ وروں اور پالیسی سازوں کو فائدہ پہنچانے میں ملک کی کوششوں کا ثبوت ہے۔

اے آئی پر مبنی ٹریڈ مارک سرچ ٹیکنالوجی اورآئی پی سارتھی چیٹ باٹ کی شروعات سے املاک دانش کے میدان میں ڈیجیٹل تبدیلی کی سمت میں ہندوستان کے سفر کے اہم سنگ میل کی نشاندہی  ہوتی ہے۔ اس اختراعی طریقۂ کار سے ہندوستان کو نہ صرف آئی پی مینجمنٹ کی تکنیکی ترقی کے شعبے میں سب سے آگے کا مقام  ملتا ہے بلکہ اختراع پسندی کو فروغ دینے، امالک دانش کی حفاظت اور دنیا بھر میں اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل رسائی اور مؤثرآئی پی  نظام کی تشکیل میں ملک کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

***

ش ح –م ش ع-ع د

U No - 123


(Release ID: 2056500) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi