اسٹیل کی وزارت
سکریٹری، اسٹیل نے ایم او آئی ایل کی گمگاؤں کان کا دورہ کیا
Posted On:
18 SEP 2024 5:49PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت اسٹیل (ایم او ایس )کے سکریٹری ،آئی اے ایس جناب سندیپ پونڈرک نے ایم او آئی ایل کا دورہ کیا ۔ ان کے ساتھ اسٹیل کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب ونود کمار ترپاٹھی بھی موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے گمگاؤں کی کانوں کا دورہ کیا اور زیر زمین کان کنی کے آپریشنز اور طریقہ کار کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اس کے بعد، ہیڈ کوارٹر میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہوں نے ایم او آئی ایل ملازمین کے ایک بڑے حصے سے خطاب کیا۔ انہوں نے ایم او آئی ایل گروپ کو ایک بڑے اور جرات مندانہ ایم او آئی ایل کے وژن کی سمت کام کرنے کی ترغیب دی، جس نے نہ صرف پیداوار بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا بلکہ ملک کو درکار دیگر ضروری معدنیات کی کان کنی میں بھی تنوع پیدا کیا۔ اس دورے کے دوران گمگاؤں کان کے مضافات میں درخت لگانے کی مہم بھی چلائی گئی۔
اس موقع پر، جناب اجیت کمار سکسینہ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایم او آئی ایل نے اپنا قیمتی وقت نکالنے کے لیے اسٹیل کے سکریٹری کا شکریہ ادا کیا، جس کے تحت انہوں نے نہ صرف ایم او آئی ایل کی ایک کان کا دورہ کیا بلکہ ایم او ائی ایل کے ملازمین سے بات چیت بھی کی تاکہ کمپنی کو مقررہ امنگوں سے پر اہداف کے حصول کے لئے کوشش کرنے کی رہنمائی فراہم کریں اور تحریک عطا کریں۔
******
ش ح۔ش آ۔ ا م
U:101
(Release ID: 2056302)
Visitor Counter : 31