بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یوم پیدائش پر،کے وی آئی سی نے لاکھوں کھادی کاریگروں کو تحفہ دیا
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار کا اعلان، 2 اکتوبر 2024 سے،کتائی کرنے والے کاریگروں کی اجرت میں25 فیصد اور بنکروں کی اجرت میں7 فیصد اضافہ ہوگا
کے وی آئی سی کی‘سائلی سمریدھی یوجنا’ کا آغاز کیا گیا، اندراج کا سلسلہ شروع کیا گیا
دہلی ہوائی اڈے پر نصب یادگاری چرخہ کی طرز پر ،کے وی آئی سی نے پوربندر کے اسماوتی ریور فرنٹ پر ایک یادگاری چرخے کی نقاب کشائی کی
ملک بھر میں3,911 مستفیدین کے کھاتوں میں101 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی منتقل کی گئی،43,021 نئے لوگوں کو روزگار ملا
کے وی آئی سی چیئرمین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پی ایم ای جی پی کی 1100 نئی اکائیوں کا افتتاح کیا
Posted On:
17 SEP 2024 9:59PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ اور مودی حکومت 3.0 کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر، حکومت ہند کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی کھادی اور دیہی صنعتوں کی کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار نے پوجیہ باپو جی کی جائے پیدائش پوربندر کے اسماوتی ریور فرنٹ پر منعقدہ ایک پروگرام میں لاکھوں کھادی کاریگروں کوایک بڑا تحفہ دیا۔ کتائی کرنے والے کاریگروں کی اجرت میں25 فیصد اور بنکروں کی اجرت میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان اضافہ شدہ اجرتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2024 سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش سے ہوگا۔ اس موقع پر اسماوتی ریور فرنٹ پر نصب 26 فٹ لمبےاور 13 فٹ چوڑے ا سٹینلیس اسٹیل کے‘میموریل چرخہ’ کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ اس پروگرام کے دوران کے وی آئی سی کے چیئرمین نے وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے سے متعلق پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت 3911 مستفیدین کے کھاتوں میں 101 کروڑ روپےکی مارجن منی سبسڈی منتقل کی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 1100 نئے پی ایم ای جی پی یونٹس کا افتتاح بھی کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب منوج کمار نے کہا کہ ان کی مدت کار میں کتائی کرنے والے کاریگروں اور بنکروں کی اجرت میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ 2 اکتوبر 2024 سے، کتائی کرنے والے کاریگروں کو 10 روپےفی لچھہ کے بجائے 12.50 روپے فی لچھہ اجرت ملے گی۔ اس سے قبل، یکم اپریل 2023 کو اسے 7.50 روپے فی لچھہ سے بڑھا کر 10 روپے فی لچھہ کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ‘کھادی کرانتی’ سے کتائی کرنے والے کاریگروں اور بنکروں کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ کھادی کا کاروبار گزشتہ مالی سال میں 1.55 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ کھادی خاندان کے کاریگروں کو فوائد دینے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، کمیشن نے ان کی اجرت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں کھادی کے تقریباً 3000 رجسٹرڈ ادارے ہیں، جن کے ذریعے 4.98 لاکھ کھادی کاریگر کام کرتے ہیں، ان میں سے تقریباً 80 فیصد خواتین ہیں۔ ان اضافہ شدہ اجرتوں سے یہ لوگ اقتصادی طور پر مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے تحت اب تک اجرتوں میں تقریباً 213 فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ کھادی کے ذریعے دیہی ہندوستان معاشی طور پر بااختیار ہو رہا ہے۔
اس تقریب کے دوران، کے وی آئی سی کے چیئرمین نے دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نصب یادگاری چرخے کی طرز پر اسماوتی ریور فرنٹ پر اسٹینلیس سٹیل سے بنے ایک یادگاری چرخے کی نقاب کشائی کی۔ اس سے پہلے 12 ستمبر کو، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسی طرح کے ایک چرخے کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔ اپنے صدارتی خطاب میں کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ یادگاری چرخہ نصب کرنے کے پیچھےکے وی آئی سی کا مقصد نئی نسل کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے افکار سے جوڑنا نیز بھارت کے قومی ورثہ کھادی سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'نئے بھارت کی نئی کھادی' نے 'آتم نر بھر بھارت اور وکست بھارت مہم' کو ایک نئی سمت عطا کی ہے۔ پوجیہ باپو کی جائے پیدائش پر نصب شدہ یہ چرخہ نئی نسل کو بابائے قوم کی وراثت کی یاد دلاتا رہے گا۔
اس پروگرام کے دوران، پی ایم ای جی پی کے تحت ملک بھر میں 3911 مستفیدین کے کھاتوں میں 101 کروڑ روپے کی مارجن منی (سبسڈی) بھی منتقل کی گئی۔ اس کے ذریعے 43,021 نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کھادی اور دیہی صنعتوں کی کمیشن کے چئیرمین نے ملک بھر میں قائم شدہ 1100 نئے پی ایم ای جی پی یونٹس کا بھی افتتاح کیا۔ مستفدین سے خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کی رہنمائی میں، پی ایم ای جی پی ملک کی گھریلو صنعت کے لیے ایک نئی توانائی اور طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔ اس کے ذریعے پچھلے 10 برسوں میں 9.58 لاکھ نئے پروجیکٹوں کے ذریعے 83.48 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ اس عرصے میں، کے وی آئی سی نے تقریباً 24 ہزار کروڑ روپے کی مارجن رقم منتقل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھادی اور دیہی صنعتوں کے ذریعے گزشتہ مالی سال میں 10.17 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔
گجرات میں کے وی آئی سی کے ریاستی دفتر سے منسلک کھادی اداروں کے نمائندگان نیز کھادی ورکرز، کاریگر اور کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔ت ع۔
U-51
(Release ID: 2055910)
Visitor Counter : 48