شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) اور ایم ڈی او این ای آر کے ماتحت تنظیمیں، صفائی کو فروغ دینے اور زیر التوا امور کو کم کرنے کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لیں گی
Posted On:
17 SEP 2024 7:23PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) اور اس کی تنظیموں نے سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لیا اور 203 ای فائلوں اور 206 فزیکل فائلوں، اراکین پارلیمنٹ کے 4 ریفرینسز، 1 پارلیمانی ایشورینس، 2 ریاستی حکومت کے ریفرینسز، 3 وزیراعظم کے دفتر کے ریفرینس اور 1 آئی ایم سی ریفرینس کو کو کامیابی سے نمٹا یا۔ مزید برآں، اکتوبر 2023 میں 6 آفیشل سائٹس اور بہت سی مقامی سائٹس کو صاف (کلین) کیا گیا، جس سے ماحولیاتی اعتبار سے ذمہ دار ورک پلیس اور سوسائٹی کی تیاری کے عمل میں تعاون ملا۔ اہم بات یہ ہے کہ اسکریپ مٹیریل (مواد) کو ٹھکانے لگانے سے 15,99,859.00 روپے کی اضافی آمدنی ہوئی، جو ذمہ دارانہ طریقے سے وسائل کے بندوبست کے تئیں ہماری وابستگی کا ثبوت ہے۔
خصوصی مہم 3.0 کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کو سرکاری مہم کی مدت سے آگے بڑھایا گیا اور زیر التوا کاموں کو باقاعدگی سے نمٹانے کی کوششیں کی گئیں۔ ایم ڈی او این ای آر میں 100 فیصد فائل کا کام ای-آفس پلیٹ فارم پر کیا جاتا ہے اور پلاسٹک کے مواد جیسے پلاسٹک کی پانی کی بوتلیں، پھول، فولڈر وغیرہ کے استعمال سے گریز کیا جاتا ہے۔
ایم ڈی او این ای آر آنے والی خصوصی مہم 4.0 میں اپنی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے۔ مہم کے دوران جو اہم سرگرمیاں کی جائیں گی وہ یہ ہیں:
- پرانے فزیکل ریکارڈ/فائلوں کی نشان دہی کی جا رہی ہے۔ ای ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈیول کے مطابق اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
- پی ایم او/ ایم پی/ ریاستی حکومتوں/ آئی ایم سی اور عوامی شکایات اور پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں کے زیر التواء تمام ریفرینسز کو نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔
- اسکریپ میٹریل اور فالتو اشیاء کی نشان دہی کی جا رہی ہے اور انہیں جی ایف آر میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تلف کیا جائے گا۔
- ماحول دوست طریقوں کو فروغ دیا جائے گا، پائیدار اقدامات کو اپنانے اور ضروری پروٹوکول اور میکانزم کو نافذ کرنے کے لیے بیداری پیدا کی جائے گی۔
- کچرے کے بحران اور اس کے بندوبست کو سمجھنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.35
(Release ID: 2055818)
Visitor Counter : 33