اقلیتی امور کی وزارتت
بدھ مذہب کے ماننے والوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے مہاراشٹر، بدھ کی تعلیمات کو فروغ دینے میں قیادت کرسکتا ہے: اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو
Posted On:
14 SEP 2024 2:53PM by PIB Delhi
اپنی قابل ذکر بدھسٹ آبادی کی بدولت مہاراشٹر ایک اہم خطے کے طور پر بدھ کی تعلیمات کو فروغ دینے کی تحریک میں اہم ہے جو ملک بھر میں پھیل سکتی ہیں۔ ممبئی کے نہرو سائنس۔ سنٹر میں آج بدھ کا درمیانی راستہ۔ عالمی قیادت کے لئے مشعل راہ کے عنوان کے تحت منعقدہ ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کے دوران اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے اپنے کلیدی خطبے میں یہ بات کہی۔ اس تقریب کا انعقاد اقلیتی امور کی مرکزی وزارت اور بین الاقوامی بدھسٹ کانکلیو نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
جناب رجیجو نے زور دے کر کہا کہ مہاراشٹر میں بدھ مذہب کے استحکام کا مثبت اثر ملک بھر میں نظر آسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم کی حالیہ پہل کا بھی ذکرکیا جس میں بدھسٹ اقدار کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے حکومت ہند کے ذریعہ بڑے پیمانے پر بدھ پورنیما منانے کافیصلہ کیا گیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ اور یورپی یونین میں کی گئی تقریروں میں بدھ کی تعلیمات بالخصوص کرونا(اخوت) اور سیوا(خدمت) کا حوالہ دیا گیا اور ان کی عالمی افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔
وزیر موصوف نے وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف عدم تشدد اور بھائی چارے پر مبنی بدھ کی تعلیمات کے امتزاج سے ہی ملک عالمی قائدبن سکتا ہے اور ان اقدار کی غیر موجودگی سے امن کے بغیر عالمی مسائل پیدا ہوں گے۔
وزیر موصوف نے مہاراشٹر میں بدھ مذہب کے ماننے والوں کی قابل ذکر برادری کا اعتراف کیا اور بدھ کی تعلیمات کو اپنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ افراد تک بات پہنچانے کی اپیل کی۔
جناب رجیجو نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جن کے ذریعہ مرتب کردہ بھارتی آئین کے ذریعہ ملک کے عوام کے لئے ان کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔
وزیر موصوف نے بدھسٹ برادری کی مدد کے لئے جاری مختلف حکومتی اسکیموں کا بھی ذکر کیا۔ بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے سکریٹری جنرل شارستے کھینسور جانگ چپ چوڑے نے بدھ کی تعلیمات کے تئیں اپنی تعظیم کا اظہار کیا ۔ اہنسا (عدم تشدد) کی زبردست طاقت پر زوردیتے ہوئے سکریٹری جنرل نے دیا(بھارئی چارے) اور کرونا(رحم اور ہمدری )کے نظریات کے فروغ میں اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وزیر موصوف نے زور دیا کہ صرف بدھ کی تعلیمات کے ذریعہ ہی آج دنیا کو درپیش مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ اقلیتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے بتایا کہ کس طرح بھارت مختلف عقائد اور مذاہب کی جائے پیدائش رہا ہے اور جب دنیا طاقت کے حصول میں لگی تھی تو کس طرح بھارت نے امن اورمحبت کا راستہ اپنایا۔
دلت انڈین چیمبر آف کامرس اور انڈسٹریز کے بانی ڈاکٹر ملند کامبلے (پدم شری) نے خود کو روشن رکھنے کے لئے بدھ کی تعلیمات سے جڑے رہنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ کئی چیلنجوں کے باوجود ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے اپنی زندگی میں کبھی بھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔
انھوں نے ملک کے 18 فیصد کاروباری افراد کے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے درج فہرست ذاتوں(ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لئے جامع ایکو نظام کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ بدھ مذہب کی تعلیمات کی بدولت ممالک میں نچلی سطح کے تنازعات حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
کانفرنس کے دوران جدید بدھ ازم میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کرکے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بدھسٹ اقدار اور تعلیمات کو فروغ دینے اور عالمی قیادت اور اخلاقی حکمرانی کے لئے بھی ان کی کوششوں کو سراہاگیا۔
کانفرنس کے دوران پینل مباحثے کے تین اجلاس منعقد ہوئے:دور جدید میں بدھ دھمّ کا کردار اور افادیت ،منطقی تکنیکوں کا اہمیت، اور نئے زمانے کی قیادت اور بدھ دھمّ پر عمل آوری۔
*****
ش ح۔ض ر۔س ا
U.No:10956
(Release ID: 2055211)
Visitor Counter : 29