محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ گجرات کے راجکوٹ میں مغربی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تیسری علاقائی میٹنگ کی صدارت کریں گے
روزگار کے مواقع بڑھانے اور مزدوروں کی فلاح کی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
Posted On:
14 SEP 2024 11:07AM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ مغربی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی مہاراشٹر، گوا، گجرات، دمن اور دیو، اور دادرا اور نگر حویلی اور لکشدیپ کی تیسری علاقائی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ 15ستمبر اتوار کے روز راجکوٹ میں منعقد کی جائے گی۔
حکومت اور ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تعاون کو مضبوط کرنے کی سمت میں اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لئے محنت اور روزگار کی وزارت یہ میٹنگ منعقد کررہی ہے۔ اس میٹنگ میں مزدوروں کی اصلاحات ، ای شرم ، غیرمنضبط مزدوروں کے قومی ڈیٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو) ، تعمیر کرنے والے مزدور (بی او سی ڈبلیو ) اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
جنوبی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی کرناٹک ، تمل ناڈو، تلنگانہ، کیرالہ، پڈوچیری، اور انڈمان اور نکوبار جزیروں کے ساتھ پہلی علاقائی میٹنگ کے بعد ہندوستان کی حکومت اور محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعہ پورے ملک میں جاری میٹنگوں کی ایک سیریز کے ایک حصے کے طور پر یہ میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔ پہلی میٹنگ کے بعد دوسری میٹنگ شمالی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی پنجاب ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، لداخ اور راجستھان کے ساتھ چنڈی گڑھ میں منعقد کی گئی تھی۔
لیبر کوڈز کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ بنائے گئے قوانین ،غیر منضبط مزوروں کے لئے سماجی تحفظ تک رسائی کو آسان بنانے کی خاطر ای شرم پورٹل کا آغاز ، تعمیراتی کاموں سے متعلق مزدوروں کے لئے مرکز کی فلاحی اسکیموں کو فروغ دینا ، روزگار کے مواقع کے لئے تعلیمی اداروں کو مربوط کرنا ، روزگار کے مواقعوں کی فہرست بنانا، مزدوروں کے ریاستی انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے تحت خدمات کو مزید بہتر کرنا ، روزگار سے متعلق قومی خدمات (این سی ایس) اور روزگار سے متعلق اسکیموں کے فوری نفاذ جیسے معاملات پر اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
محنت و روزگار محکمے کی سکریٹری محترمہ سمیتا داؤرا اور ہندوستان کی سرکار اور شرکت کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر سینئر افسران اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 10927)
(Release ID: 2054887)
Visitor Counter : 46