وزارت خزانہ
(i)سرکاری تمسکات 2034 کے 7.10 فیصد اور (ii) سرکاری تمسکات 2064 کے 7.34 فیصد کی نیلامی برائے فروخت (ازسر نو اجراء)
Posted On:
13 SEP 2024 7:30PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے(1) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 20000کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض ’ 7.10 فیصد سرکاری تمسکات2034‘، (2) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 11,000 کروڑ روپے(برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض’7.34فیصد سرکاری تمسکات2064 ‘ کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنواجراء) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر تمسکات کے سامنے 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامیاں ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ 20 ستمبر2024(جمعہ) کو کی جائیں گی۔
سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق سکیورٹیز کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 20 ستمبر2024کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای۔کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائے جائیں ۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے اور11:00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 سے اور 11:30 کے درمیان جمع کرائی جائیں ۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 20 ستمبر2024 (جمعہ )کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 23 ستمبر 2024 ( پیر ) کوکرنی ہوگی۔
وقتا فوقتا کی جانے والی ترمیم کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکلر نمبر آر بی آئی25/19-2018 مورخہ 24 جولائی 2018 کے توسط سے جاری کردہ ’سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز‘ میں وین ایشوڈ ٹرانزیکشنز ، کے رہنما خطوط کے مطابق یہ سیکورٹیز ’’ وین ایشوڈ‘‘ ٹریڈنگ کے لئے اہل ہوں گی۔
***
(ش ح –ف خ )
U. No. 10922
(Release ID: 2054772)
Visitor Counter : 46