وزارت دفاع
دفاعی محكمہ 5,979 صفائی مہم کے ساتھ سوچھتا کے لیے پرعزم
Posted On:
12 SEP 2024 6:00PM by PIB Delhi
کام کی جگہ پر صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے مسلسل عزم کے ساتھ دفاعی محكمے نے جنوری 2024 سے اگست 2024 تک اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر میں صفائی كی کل 5,979 مہمات چلائی ہیں۔ ان مہمات نے کام کی جگہ کے استعمال كے تجربے، جگہوں كے انتظام اور کام کرنے کے ایک صحت مند ماحول کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی آمدنی بھی پیدا کی ہے۔
اس دوران لگن كے ساتھ كی جانے والی ان کوششوں کے نتیجے میں 68,312 مربع فٹ جگہ کو صاف کیا گیا ہے۔ ان خالی جگہوں سے اسکریپ مواد کو ٹھکانے لگانے سے 5.35 کروڑ روپے کی آمدنی بھی ہوئی ہے۔ان مہمات کے تحت تمام منسلک اور ماتحت دفاتر میں مختلف سرگرمیاں کی گئیں جیسے كاغذی فائلوں کو ختم کرنا، فرسودہ آلات کو ٹھکانے لگانا اوراندر اور باہر كی صفائی ۔
دفاعی محكمہ گزشتہ سال ہندوستان بھر میں خصوصی مہم اور سوچھتا ابھیان سوم کے دوران مجموعی طور پر 3066 فیلڈ دفاتر کی کوریج کے ساتھ سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک تھا۔ پچھلے کچھ سالوں میں سوچھتا کی مشق سال میں ایک بار کی جانے والی مشق سے آگے بڑھ گئی ہے اور محکمہ دفاع کے روزمرہ کے کام کاج کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے۔
یہ مشق كام كاج کی جگہ پر سوچھتا کو ایک عادت کے طور پر ادارہ جاتی بنانے کے لیے محکمے کے عزم کی دلالت کرتا ہے۔ اس میں ایک صاف ستھرے اور خوش ترتیب کام کی جگہ کو فروغ دینے كے علاوہ وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور زیر التواء معاملات کو نمٹانےپر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:10841
(Release ID: 2054313)
Visitor Counter : 27