وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(i) سرکاری تمسکات 2031 کے 7.02 فیصداور(ii) سرکاری تمسکات2073 کے 7.46فیصد کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنو اجراء) 

Posted On: 09 SEP 2024 8:11PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے(1) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 11000کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض ’7.02 فیصد سرکاری تمسکات 2031‘، (2) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 11,000 کروڑ روپے(برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض’7.46فیصد سرکاری تمسکات 2073 ‘ کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنواجراء) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر تمسکات کے سامنے 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامیاں ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ 13 ستمبر2024(جمعہ) کو کی جائیں گی۔

سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق سکیورٹیز کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 13 ستمبر2024کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای۔کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائے جائیں ۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے اور11:00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 سے اور 11:30 کے درمیان جمع کرائی جائیں ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 13 ستمبر 2024 (بروز جمعہ )کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 17  ستمبر 2024 (منگل ) کرنی ہوگی۔

وقتا فوقتا کی جانے والی ترمیم کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکلر نمبر آر بی آئی25/19-2018 مورخہ 24 جولائی 2018 کے توسط سے جاری کردہ ’سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز‘ میں وین ایشوڈ ٹرانزیکشنز ، کے رہنما خطوط کے مطابق یہ سیکورٹیز ’’ وین ایشوڈ‘‘ ٹریڈنگ کے لئے اہل ہوں گی۔

*****

ش ح ۔ م ع۔ ج

Uno-10731


(Release ID: 2053439) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Tamil