کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ای۔ حکمرانی کے موضوع پر 27ویں قومی کانفرنس میں او این ڈی سی کو ’’شہریوں پر مرتکز خدمات فراہم کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے اطلاق‘‘ زمرے کے تحت طلائی ایوارڈ حاصل ہوا


او این ڈی سی نے 6 لاکھ فروخت کاروں کو شامل کیا، ماہانہ 1.2 کروڑ آرڈر حاصل کیے

Posted On: 03 SEP 2024 4:59PM by PIB Delhi

اوپن نیٹ ورک برائے ڈیجیٹل کاروبار (او این ڈی سی) کو، ’’ای-حکمرانی کے موضوع پر 27ویں قومی کانفرنس(این سی ای جی)‘‘ کے دوران ای-حکمرانی کے لیے قومی ایوارڈس میں ’’شہریوں پر مرتکز خدمات فراہم کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے اطلاق‘‘ زمرے کے تحت مقتدر طلائی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ تقریب ممبئی میں 3 ستمبر 2024 کو منعقد کی گئی۔

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے ای-حکمرانی کے لیے قومی ایوارڈس کو ملک میں سب سے زیادہ مسابقتی اور باوقار ڈیجیٹل گورننس کی پہچان میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کا مقصد ای-حکمرانی کے اقدامات کے نفاذ میں عمدگی کا اعتراف اور اسے فروغ دینا اور کامیاب ای-حکمرانی حل میں اختراع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ این اے ای جی کو ہر سال ای- حکمرانی پر قومی کانفرنس (این سی ای جی) کے دوران مختلف زمروں کے تحت نوازا جاتا ہے۔ یہ کانفرنس ہر سال ڈی اے آر پی جی کے ذریعے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی) اور متعلقہ ریاستی حکومت کے اشتراک سے منعقد کی جاتی ہے جو سالانہ تقریب کی میزبانی کرتی ہے۔ حکومت مہاراشٹر نے ممبئی، مہاراشٹر میں این سی ای جی کے 27ویں ایڈیشن کی میزبانی کی۔

او این ڈی سی، جو کہ ہندوستان کے عالمی سطح پر مشہور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے(ڈی پی آئی) کا ایک اہم تعمیراتی حصہ ہے، کا تصور صنعت اور اندرونی تجارت کے شعبہ کے فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت اور صنعت نے عوامی خدمات کی فراہمی اور تکنیکی قابلیت کے درمیان ایک پل کے طور پر پیش کیا تھا۔ او این ڈی سی نے ای کامرس کو بڑھانے کے لیے منفرد انداز اپنایا ہے  اور اسے استعمال کیا ہے، یعنی اس نے تکنیکی قیادت والی مداخلتوں کے استعمال پر زور دیا ہے۔ باہمی طور پر اثر پذیر ، مختلف حصوں میں منقسم، اور لامرکزی ہونے کی وجہ سے، او این ڈی سی ایک پیچیدہ نظام کو علیحدہ علیحدہ مائیکرو سروسز میں تقسیم کرتا ہے جسے مختلف ادارے الگ الگ پیش کر سکتے ہیں، جس کے مثبت نتائج سب کے لیے ہیں۔ او این ڈی سی کا ڈھانچہ ای کامرس سسٹم میں اعتماد کو فروغ دیتا ہے۔ او این ڈی سی اب ہر ماہ 12 ملین سے زیادہ آرڈرس حاصل کر رہا ہے ، جو کہ مصنوعات میں فیشن سے لے کر الیکٹرانکس تک، اور سروسز میں میٹرو ٹکٹنگ تک کے زمروں پر احاطہ کرتے ہیں۔ حال ہی میں، او این ڈی سی نے پورے بھارت میں 6 لاکھ سے زیادہ فروخت کنندگان کے نیٹ ورک پر موجودگی کا ایک اور سنگ میل عبور کیا۔

او این ڈی سی فروخت کنندگان کی متنوع رینج کو بااختیار بنا رہا ہے، جس میں لاکھوں چھوٹے کاروبار، کاریگر، خواتین کاروباری، کسان، اور خوانچہ فروش شامل ہیں تاکہ مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکیں اور وسیع تر سامعین تک پہنچ سکیں۔ ایک ہی وقت میں، او این ڈی سی کی ای کامرس کو جمہوری شکل حاصل ہونے سے مسابقت اور جدت کو فروغ حاصل ہوا ہے، یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین افزوں متبادل اور مسابقتی قیمتوں سے مستفید ہوں۔ او این ڈی سی اسٹارٹ اپ کے طرز فکر اور سرکاری پیمانے کے نقطہ نظر کے ساتھ کام کرتا ہے جس میں یہ چستی کے ساتھ منڈی کی حرکیات کو تیار کر رہا ہے، یہ تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ چلایا جاتا ہے اور تجربہ کار او این ڈی سی ایڈوائزری کونسل کے ذریعہ اس کی سرپرستی کی جاتی ہے۔

او این ڈی سی حکومت کے اہم پلیٹ فارمز کے ساتھ گہرے اور وسیع تر انضمام کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھا رہا ہے۔ اس کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی، کریڈٹ تک تیز رسائی اور سرکاری پلیٹ فارمز کے درمیان ڈیٹا کی روانی کو مزید بڑھانا ہے۔ او این ڈی سی متحد مقاصد کے حصول کے لیے حکومتی پلیٹ فارمز پر انٹر لاک اور روابط کو ممکن بنائے گا۔

او این ڈی سی ایکو نظام کی نمائندگی کرتے ہوئے، این سی ای جی کے 27ویں ایڈیشن میں مقتدر طلائی ایوارڈ ، ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو ؛ او این ڈی سی کے سی ای او جناب ٹی کوشی اور محکمے کے دیگر افسران کو حاصل ہوا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10501



(Release ID: 2051495) Visitor Counter : 13


Read this release in: Tamil , English , Hindi