وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2024 کے لیے ہندوستان بھر کے اسکولوں سے 50 اساتذہ کا انتخاب کیا

Posted On: 30 AUG 2024 5:01PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے 5 ستمبر 2024 کو دیے جانے والے اس سال کے نیشنل ٹیچرز ایوارڈز کے لیے 50 اساتذہ کا انتخاب کیا ہے۔اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے ان کا انتخاب ایک سخت شفاف اور آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ تین مراحل یعنی ضلعی، ریاستی  اور ملکی سطح پر کیا ہے۔ ان 50 منتخب اساتذہ کا تعلق 28 ریاستوں، 3 مرکز کے زیر انتظام خطوں اور 6 تنظیموں سے ہے۔ 50 منتخب اساتذہ میں سے، 34 مرد، 16 خواتین، 2 دویانگ اور  ایک سی ڈبلیو ایس این میں کام کرنے والا ہے۔  اس کے علاوہ  اعلی تعلیم کے محکمہ کے 16 اساتذہ اور ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت  کے 16 اساتذہ کو بھی نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ 5 ستمبر 2024 کو شام 4:15 بجے وگیان بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 82 اساتذہ کو دیا جائے گا۔

وزارت تعلیم کا اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ ہر سال یوم اساتذہ، یعنی 5 ستمبر کو ایک ملکی سطح کی تقریب کا اہتمام کرتا ہے تاکہ ایک سخت شفاف اور آن لائن تین مراحل کے انتخاب کے عمل  ذریعے منتخب ملک کے بہترین اساتذہ کو قومی ایوارڈز سے نوازا جا سکے۔ نیشنل ٹیچرز ایوارڈز کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرنااور ان اساتذہ کو اعزاز دینا ہے جنہوں نے اپنی وابستگی اور محنت کے ذریعے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ  اپنے طلباء کی زندگیوں کو بھی بہتر بنایا۔

وزارت تعلیم کے پورٹل http://nationalawardstoteachers.education.gov.in  پر 27 جون2024 سے 21جولائی2024 تک نیشنل ٹیچرز ایوارڈز 2024 کے لیے اہل اساتذہ سے آن لائن خود نامزدگیاں طلب کی گئی تھیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار

امیدوار کا نام

عہدہ

اسکول کا نام و پتہ

 تنظیم کی ریاست /مرکز کے زیر انتظام خطہ

1

اویناش شرما

لیکچرر

جی ایم ایس ایس ایس این آئی ٹی 3 فرید آباد

ہریانہ

2

سنیل کمار

لیکچرر

جی ایس ایس ایس کھرگٹ

ہماچل پردیش

3

پنکج کمار گوئل

ٹیچر

جی ایس ایس ایس گرلز برنالہ

پنجاب

4

راجندر سنگھ

ٹیچر

گورنمنٹ پرائمری اسکول، کوٹھے اندر سنگھ والے

پنجاب

5

بلجیندر سنگھ برار

وائس  پرنسپل

گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول 4جےجے

راجستھان

6

حکم چند چودھری

ٹیچر

گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول بی ایس ایف بیکانیر

راجستھان

7

کسم لتا گاریہ

قائم مقام ہیڈ ٹیچر

گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول وینا

اتراکھنڈ

8

چندرلیکھا دامودر مستری

ٹیچر

ستیہ وتی سوائرو  انجل ہائر سیکنڈری اسکول، ماشیم لولیم

گوا

9

چندریش کمار بھولاشنکر بوری ساگر

قائم مقام ہیڈ ٹیچر

نوی بڈھاڈا (بڈھاڈاپارہ) پرائمری اسکول، بڈھاڈا

گجرات

10

ونے ششی کانت پٹیل

پرنسپل

آر ایف پٹیل ہائی اسکول، وڈاڈلا

گجرات

11

مادھو پرساد پٹیل

ٹیچر

گورنمنٹ مڈل اسکول لدھورا

مدھیہ پردیش

12

سنیتا گودھا

ٹیچر

گورنمنٹ ہائی اسکول، کھجوریہ سارنگ

مدھیہ پردیش

13

کے شاردا

ٹیچر

گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول کھیڑامارہ

چھتیس گڑھ

14

نرسمہا مورتی ایچ کے

ٹیچر

ڈیفوڈلز انگلش اسکول، سنجے نگر-19

کرناٹک

15

دویتی چندرا ساہو

ٹیچر

گورنمنٹ ہائی اسکول بلیسو

اوڈیشہ

16

سنتوش کمار کار

ٹیچر

جیا درگا ہائی اسکول، نارلا روڈ

اوڈیشہ

17

آشیس کمار رائے

ٹیچر

سری نارا سنگھا ودیا پیٹھ، اتھارکھائی

مغربی بنگال

18

پرسنتا کمار مارک

ہیڈ ٹیچر

شلبگن جی ایس ایف پی اسکول، 1 نمبر۔ گردا ہا

مغربی بنگال

19

ڈاکٹر عرفانہ امین

ماسٹر

بی ایچ ایس ایس سورا

جموں اور کشمیر

20

روی کانت دویدی

ہیڈ ٹیچر

پرائمری اسکول بھاگیسر

اتر پردیش

21

شیام پرکاش موریا

ٹیچر

اپر پرائمری اسکول ملہوپور

اتر پردیش

22

ڈاکٹر میناکشی کماری

ٹیچر

شیو گنگا گرلز پلس 2 ہائی اسکول مدھوبنی

بہار

23

سکندر کمار سمن

قائم مقام ہیڈ ٹیچر

نیو پرائمری اسکول تراہانی

بہار

24

کے سوما

ٹیچر

جی ایم ایس دگنا آباد

انڈومان ونکوبار  جزائر

25

سنیتا گپتا

لیکچرر

جواہر نوودیہ ودیالیہ، دھامنگاوں

مدھیہ پردیش

26

چارو شرما

پرنسپل

ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ، نئی دہلی

دہلی

27

اشوک سین گپتا

ٹیچر

پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1 جلاہلی ویسٹ، کاماگوندن ہلی

کرناٹک

28

ایچ این گریش

لیکچرر

گورنمنٹ پی یو کالج فار گرلز این این0045 ہنسور میسور 571105

کرناٹک

29

نارائن سوامی آر

ہیڈ ٹیچر

گورنمنٹ ہائی اسکول بشیتی ہلی

کرناٹک

30

جیوتی پنکا

ٹیچر

پی ایم شری گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول لانڈنگ

اروناچل پردیش

31

لیفیزو اپون

ٹیچر

جی ایچ ایس ایس دیما پور، یونائیٹڈ کالونی وارڈ-20

ناگالینڈ

32

نندیا چونگتھم

ٹیچر

سگولبند رشی کل اپر پرائمری اسکول، سگولبند

منی پور

33

یانکیلا لامہ

ٹیچر

ماڈرن سینئر سیکنڈری سکول، اری تھنگ

سکم

34

جوزف وان للہرویا سائلو

لیکچرر

سائنوڈ ہائیر سیکنڈری اسکول،توتھیانگ وینگ آئزول

میزورم

35

ایور لاسٹنگ پنگروپ

پرنسپل

منگکن کرسچن ہائیر سیکنڈری اسکول، بھوریم بونگ

میگھالیہ

36

ڈاکٹر نانی گوپال دیب ناتھ

ٹیچر

نیتا جی سبھاس ودیانکیتن، نیتا جی چوموہانی

تریپورہ

37

دیپین کھانیکر

ٹیچر

چی چیا بوکولونی گرلز ہائی اسکول، نمبر3

آسام

38

ڈاکٹر آشا رانی

پوسٹ گریجویٹ ٹیچر

پلس 2 ہائی اسکول چندن کیاری بوکارو

جھارکھنڈ

39

جنو جارج

ٹیچر

ایس ڈی وی بی ایچ ایس ایس، الپوزہ

کیرالہ

40

کے سواپرساد

ٹیچر

وی پاپس کنڈورکنو، تھاچناٹوکارا

کیرالہ

41

مڈے سری نواسا راؤ

ٹیچر

ایس پی ایس میونسپل ہائی اسکول پلس، گڈیواڈا

آندھرا پردیش

42

سریش کناتی

ٹیچر

زیڈ پی ہائی اسکول اوراندور

آندھرا پردیش

43

پربھاکر ریڈی پیسارا

ٹیچر

زیڈ پی ایس ایس تھروملایا پلیم

تلنگانہ

44

تھادوری سمپت کمار

ٹیچر

زیڈ پی ایچ ایس دمّنا پیٹ

تلنگانہ

45

پلوی شرما

پرنسپل

ممتا ماڈرن ایس آر۔ ایس ای سی۔ اسکول، وکاس پوری

دہلی

46

چارو مینی

پرنسپل

ڈی اے وی پبلک اسکول سیکٹر 48-49، گروگرام

ہریانہ

47

گوپی ناتھ آر

ٹیچر

پنچایت یونین مڈل اسکول – راجہ کپم

تمل ناڈو

48

مرلی دھرن رمیا سیتھورمن

ووکیشنل ٹیچر

ٹی وی ایس ہائر سیکنڈری اسکول، مدورئی

تمل ناڈو

49

مانتیہ چننی بیڈکے

ٹیچر

زیڈ پی اپیر پرائمزری ڈیجیٹل اسکول جاجاونڈی

مہاراشٹر

50

ساگر چترنجن بگڑے

ٹیچر

ساؤ ایس ایم لوہیا ہائی اسکول اور جونیئر کالج کولہاپور

مہاراشٹر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-10434

                          


(Release ID: 2050894) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi