جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) نے نورتن کا درجہ حاصل کیا

Posted On: 30 AUG 2024 7:24PM by PIB Delhi

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی)، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت ایک سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز (سی پی ایس ای) کو وزارت خزانہ نے 30 اگست 2024 کو نورتن کا درجہ دیا ہے۔

اپنی شمولیت کے 13 سال مکمل کرنے والی ، ایس ای سی آئی ایک سرکردہ سی پی ایس ای ہے جو ہندوستان میں قابل تجدید توانائی (آر ای) صلاحیت کی ترقی اور توسیع کے لیے وقف ہے جس کی مجموعی پیداوار 69.25 جی ڈبلیو کی صلاحیت اور سالانہ پاور ٹریڈنگ حجم 42 بلین یونٹس سے زیادہ ہے۔ ایس ای سی آئی ہندوستان کی سب سے اولین قابل تجدید توانائی نافذ کرنے والی ایجنسی (آر ای آئی اے) ہے جو موسمیاتی اہداف کو پورا کرنے اور پائیدار ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

کمپنی نے 13118.68 کروڑ روپئے کے بقدر کی خطیر سالانہ کاروباری آمدنی درج کی ہے، اور اس طرح اس نے گذشتہ برس کے مقابلے میں 20.85 فیصد کے بقدر اضافہ درج کیا ہے اور 510.92 کروڑ روپئے کے بقدر کا ٹیکس کے بعد کا منافع حاصل کرکے مالی برس 2023-24  میں 34.89 فیصد کے بقدر نمو درج کی ہے۔

نورتن سی پی ایس ای کے طور پر درجہ بندی ایس ای سی آئی کو مالی اور آپریشنل معاملات میں بہتر خود مختاری کے قابل بناتی ہے اور بہتر چستی، بہتر جغرافیائی موجودگی اور ٹیکنالوجی کی توجہ کے ذریعے کمپنی کی ترقی کے راستے کو تیز کرے گی۔ یہ پائیدار توانائی کی جانب ہندوستان کی منتقلی پر حکومت کی توجہ کا ایک اور علامت ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10372


(Release ID: 2050283) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Kannada