ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج نئی دہلی میں اسوچیم ماحولیات اور کاربن کانفرنس کا افتتاح کیا


‘2070 تک نیٹ زیروکے حصول کے لیے ایک باہمی تعاون پر مبنی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا’ کانفرنس کا موضوع ہے

Posted On: 29 AUG 2024 6:10PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج نئی دہلی میں اسوچیم ماحولیات اور کاربن کانفرنس کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کا موضوع 2070 تک نیٹ زیرو کے حصول کے لیے باہمی تعاون پر مبنی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012AX8.jpg

‘‘موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سیاسی یا قومی سرحدوں سے متعین نہیں ہوتے۔ یہ ایک سرحد سے مبرا مسئلہ ہے جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں اور اس کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے’’۔یہ بات وزیر مملکت برائے ماحولیات نے کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موسمیاتی لچک پیدا کرنے اور این ڈی سی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ آب و ہوا کا مسئلہ  کسی ریاست سے مخصوص نہیں ہے، بہت سی چیزیں ہیں جو دنیا میں ہونے والے واقعات پر منحصر ہیں۔ پائیدار ترقی کا حصہ بننے کے لیے ہمیں مشن لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

جب ہم نیٹ زیرو کے حصول، موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے اور مستقبل کی بات کرتے ہیں تو ہمیں متعدد پہلوؤں پر غور کرنا ہوگا، جو ہم آنے والی نسلوں کو دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا  لہذا، تحقیق اور ترقی کو گرین صنعتوں اور کم کاربن کے اخراج کی طرف صحیح ٹیکنالوجی تلاش کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A990.jpg

کانفرنس میں محترمہ ارچنا ورما، ایم ڈی، نیشنل واٹر مشن، جناب ملند دیورے، سکریٹری، بیورو آف انرجی ایفیشنسی، جناب مسعود ملک، ری سسٹین ایبلٹی کے سی ای او اور ڈاکٹر آنند رائے، وی پی اور سربراہ (سسٹین ایبلٹی)،جے ایس ڈبلیو اور کو چیئر، اسوچیم اور مختلف فریقوں اور موضوع کے ماہرین نے شرکت کی۔

 

********

ش ح۔ ف ا ۔ف ر

 (U: 10336)



(Release ID: 2049982) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil