بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار نے جمعہ کو بوریولی کے کورا کیندر میں کھادی کاریہ کرتاؤں سے خطاب کیا
’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ کے دوران کھادی کے قومی پرچم کی فروخت میں 1101 فیصد اضافہ ہوا
گزشتہ تین برسوں میں،ترنگا یاترا کے آغاز سے، کھادی کے قومی پرچم کی کل فروخت 33 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے
ملک میں کھادی سے بنے قومی پرچم کی فروخت سال 2013-14 میں صرف 87 لاکھ تھی، وہ سال 2023-24 میں بڑھ کر 10.45 کروڑ روپے تک پہنچ گئی
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ پی ایم مودی کی برانڈ پاور سے کھادی ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت بن گئی ہے
Posted On:
23 AUG 2024 10:28PM by PIB Delhi
ملک بھر میں کھادی سے بنے قومی پرچم کی تیاری اور فروخت کو بڑھانے اور ملک کے تمام کھادی اداروں کو بااختیار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد کے ساتھ، بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے تحت کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) نے بوریولی کے سی وی کورا گرام ادیوگ سنستھان میں جمعہ کو کھادی نیشنل فلیگ ورکرز ڈائیلاگ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کھادی کارکنوں سے خطاب کیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں، انہوں نے قوم کی تعمیر میں کھادی کارکنوں کے تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں چلائی گئی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم نے کھادی کے قومی پرچموں کی مانگ میں زبردست اضافہ کیا ہے۔
کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن کے چیئرمین نے اس موقع پر کہا، ’’یہ خود کفیل ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ ہماری جدوجہد آزادی کی علامت کھادی کو مزیدبامعنی بنانے کی ایک کوشش ہے، جو ہماری ملک کے تئیں غیر متزلزل عقیدت کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کھادی آتم نربھر بھارت کی روح ہے۔ یہ دیہی ہندوستان کی معیشت کی بنیاد ہے۔ کھادی دنیا کا واحد کپڑا ہے جس کی اپنی شاندار تاریخ ہے۔
صحیح معنوں میں، کھادی کو 2014 میں ’نئی طاقت‘ ملی جب ملک میں مضبوط وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک حکومت قائم ہوئی۔ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی فروخت جو مالی سال 2013-14 کے دوران 31154.20 کروڑ روپے تھی، مالی سال 2023-24 میں 5 گنا بڑھ کر 155673.12 کروڑ روپے ہو گئی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کی رہنمائی میں، آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار کھادی اور دیہی صنعتوں کے کاروبار نے 1 لاکھ 55 ہزار کروڑ روپے کے اعداد و شمار کو عبور کیا ہے اور ایک نیاریکارڈبنایا۔ پہلی بار اس شعبے میں 10.17 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں چلائے جانے والے ’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ نے کھادی کے قومی پرچموں کی فروخت میں 1101.15 فیصد اضافہ کیا ہے۔ جہاں سال 2013-14 میں ملک میں کھادی سے بنے قومی پرچموں کی فروخت صرف 87 لاکھ تھی، وہیں سال 2023-24 میں یہ بڑھ کر 10.45 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ گزشتہ تین برسوں میں، ترنگا یاترا کے آغاز سے، کھادی کے قومی پرچموں کی کل فروخت 33 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس فروخت کا براہ راست فائدہ کھادی کاریگروں کو اضافی اجرت کی صورت میں ہو رہا ہے،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کھادی کی دنیا کو ترنگا یاترا سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ چیئرمین کے وی آئی سی نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں پوجیہ باپو کی وراثت کھادی ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت بن گئی ہے۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کھادی انقلاب نے ہندوستانی وراثت کھادی کو عالمی سطح پر پہچان دی ہے۔لیکن کچھ لوگ اپنی گندی سوچ سے پوجیہ باپو کی کھادی کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل بھی اس طرح کی ناکام کوششیں ہو چکی ہیں۔ لیکن پوجیہ باپو کی قیادت میں، کھادی نہ تو آزادی کی جدوجہد میں انگریزوں کے سامنے جھکی ہے اور نہ ہی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ان لوگوں کے سامنے جھکے گی جو آج ’گمراہ کن پروپیگنڈہ‘ پھیلاتے ہیں۔ 5 لاکھ کھادی کاریگر، جن میں 80 فیصد خواتین ہیں، اپنی طاقت اور قابلیت سے کھادی کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ملک بھر میں کھادی سے محبت کرنے والے کھادی کے خلاف ہونے والے ہر گمراہ کن پروپیگنڈے کو خود ہی ناکام بنائیں گے۔
کھادی نیشنل فلیگ ورکرز ڈائیلاگ تقریب میں مقامی معززین، کھادی صنعت کے نمائندوں اور علاقے کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس یونٹ کے ذریعے کھادی انڈسٹری کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور حب الوطنی کے جذبے کو تقویت دینے کی کوشش کی جائے گی۔ پروگرام میں کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔م ش
U. No.10231
(Release ID: 2049004)
Visitor Counter : 21