دیہی ترقیات کی وزارت

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جلگاؤں میں ہونے والی لکھ پتی دیدی کانفرنس کے پروگرام کی جگہ کا معائنہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں اتوار کو 11 لاکھ لکھ پتی دیدی کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا

Posted On: 24 AUG 2024 8:01PM by PIB Delhi

مرکزی دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج جلگاؤں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں منعقد ہونے والی لکھ پتی دیدی کانفرنس کے مقام کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا۔ جناب چوہان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پنڈال میں آمد، اسٹیج اور میٹنگ کے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو اہم ہدایات دیں۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اتوار کو مہاراشٹر کے جلگاؤں میں منعقد ہونے والے لکھ پتی دیدی پروگرام میں شرکت کریں گے اور 11 لاکھ لکھ پتی دیدیوں کو سرٹیفکیٹ سے نوازیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم سیلف ہیلپ گروپس کو ریوالونگ فنڈ اور تقریباً پانچ ہزار کروڑ کا قرض بھی جاری کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10193

 



(Release ID: 2048616) Visitor Counter : 27