امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا کو ان کی ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا
داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا جی نے حکومت ہند میں ایک افسر شاہ کی حیثیت سے اپنے پورے کیریئر میں پیشہ ورانہ مہارت کے مثالی معیارات قائم کیے ہیں
مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے کے اپنے وسیع تجربے کے ساتھ، بھلا جی نوجوان افسرشاہوں کے لیے علم حاصل کرنے کا ایک انمول ذریعہ ہیں
Posted On:
22 AUG 2024 11:20PM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ہوم سکریٹری جناب اجے کمار بھلا کو ان کی ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا جی نے حکومت ہند میں ایک افسر شاہ کے طور پر اپنے پورے کیریئر میں پیشہ ورانہ مہارت کے مثالی معیارات قائم کیے ہیں۔مختلف عہدوں میں خدمات انجام دینے کے اپنے وسیع تجربے کے ساتھ، بھلا جی ،نوجوان افسر شاہوں کے لیے علم حاصل کرنے کا ایک انمول وسیلہ ہیں۔ آج ان کی ریٹائرمنٹ پر، میں ان کی زندگی کی نئی اننگز کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘
*******
ش ح ۔ ح ا۔م ش
U. No.10135
(Release ID: 2047975)
Visitor Counter : 31