وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

آٹھ اعشاریہ دو زیرو  فیصد آئل  ماركیٹنگ  سی او ایس جی او آئی ایس بی2024 کی باز ادائیگی

Posted On: 22 AUG 2024 6:11PM by PIB Delhi

8.20فیصد آئل  ماركیٹنگ  سی او ایس جی او آئی ایس بی کا بقایا بیلنس (15 ستمبر 2024 کو اتوار اور 14 ستمبر 2024 کو غیر مصروف ہفتہ ہونے کی وجہ سے) 13 ستمبر 2024 كو   بازادائیگی کے قابل ہے۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سےقابلِ تبادلہ ایکٹ 1881 کے تحت ادائیگی کے دن چھٹی کا اعلان کرنے کی صورت میں قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعہ پچھلے کام کے دن پر کی جائے گی۔

گورنمنٹ سیکیورٹیز ریگولیشنز 2007 کے ذیلی ضوابط 24(2) اور 24(3) کے مطابق، ماتحت جنرل لیجر یا جزوی ذیلی جنرل لیجر اكاونٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سیکیورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو میچورٹی کی رقم کی ادائیگی ہوگی۔ یہ عمل اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کو شامل کرنے والے پے آرڈر کے ذریعے یا الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت والے کسی بھی بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے کیا جائے۔ سیکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکیورٹیز کے بعد کے ہولڈرز، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔

 بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کی غیر موجودگی میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے مقررہ تاریخ پر قرض کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہولڈرز، سرکاری قرض کے دفاتر، ٹریژریز/سب ٹریژریز اور  اسٹیٹ بینک آف انڈیا كی شاخیں، باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ سیکیورٹیز کو ٹینڈر کر سکتی ہیں۔  (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لیے داخل/رجسٹرڈ ہیں) یہ كام ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے كیا جا سكتا ہے۔

ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

******

U.No:10115

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 2047815) Visitor Counter : 36


Read this release in: Hindi , Hindi_MP , English