سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی اشاراتی زبان (آئی ایس ایل) میں فلم ‘سریکانت’ کی خصوصی اسکریننگ آج نئی دہلی میں کی گئی


معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی یہ کوشش، تفریح کے میدان میں سبھی کی رسائی اور شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے

Posted On: 22 AUG 2024 5:57PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے آج پی وی آر، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں بھارتی اشاراتی زبان (آئی ایس ایل) میں فلم ‘سریکانت’ کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا۔ دہلی-این سی آر خطے میں سماعت سے محروم  برادری کے ساتھ کام کرنے والی این جی اوز کے سماعت سے محروم بچے اس اسکریننگ میں موجود تھے۔ معذورافرادکوبااختیار بنانے کے محکمے کی یہ کوشش تفریح ​​کے میدان میں سبھی کی رسائی اور شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010XCF.jpg

 

اس موقع پر معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہا کہ ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ بھارتی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اس سمت میں مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں’’۔  اس سال مارچ میں، وزارت اطلاعات و نشریات نے مستقبل کی فلموں میں شمولیت کو ترجیح دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘تفریح ​​ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہونی چاہیے، چاہے وہ سماعت سے محروم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہوں یا دیگر معذور افراد ہوں۔ فلم ‘سریکانت’ ایک متاثر کن کہانی ہے اور اس جیسی فلمیں معاشرے کو ایک طاقتور پیغام دیتی ہیں۔

جناب اگروال نے یونیکی (ایجنسی جس نے فلم کو بھارتی اشاراتی زبان میں تبدیل کیا)، فلم کے ڈائریکٹر، ٹی سیریز اور چاک اینڈ چیز پروڈکشن وغیرہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کو بھی اس اقدام میں شامل ہونے  اورایک جامع معاشرے کی تشکیل  میں اپنا تعاون دینے کی دعوت دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025RGT.jpg

 

فلم کے ہدایت کار، جناب تشار ہیرانندانی نے خصوصی اسکریننگ کے دوران اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا، اور کہا کہ‘‘آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے۔ میں  بھارتی اشاراتی زبان (آئی ایس ایل) میں‘سریکانت’ کی اسکریننگ کا پورا سہرا حکومت ہند کو دیتا ہوں۔ یونیکی کے چیف آفیسر جناب  چیتنیا نے سکریٹری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم ذمہ داری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q2B5.jpg

پہلی بار اشاروں کی زبان میں فلم دیکھنے سے بچوں اور دیگر معذور افراد کے چہروں پر خوشی قابل دید تھی۔ یہ تجربہ نہ صرف تفریح ​​کا ذریعہ تھا بلکہ معاشرے کے مرکزی دھارے میں ان کی شمولیت کا ثبوت بھی تھا۔ بچوں نے اس قابل ذکر اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہمیں امید ہے کہ حکومت ہند ہم معذوروں کے لیے ایسے ماحول پیدا کرتی رہے گی، تاکہ ہم بھی زندگی کے ہر رنگ اور خوشی سے لطف اندوز ہو سکیں۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041DUB.jpg

a

فلم کی اسکریننگ کے دوران، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سینئر افسران کے علاوہ سماعت سے محروم برادری کے طلباء بھی موجود تھے۔ اس پروگرام نے سماعت سے محروم کمیونٹی کے لیے تفریح ​​کو قابل رسائی بنانے اور ایک جامع معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کرنے کے بارے میں ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

********

ش ح۔ م ع ۔ف ر

 (U: 10110)


(Release ID: 2047768)
Read this release in: English , Hindi