بجلی کی وزارت
آر ای سی پی ڈی سی ایل نے راجستھان IV- اے پاور ٹرانسمیشن لمیٹڈ کو میسرز اپراوا انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو سونپا
Posted On:
22 AUG 2024 12:23PM by PIB Delhi
ٓر ای سی پاور ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ(آر ای سی پی ڈی سی ایل) جوکہ بجلی کی وزارت کے تحت مہارتن سی پی ایس یو آر ای سی لمیٹڈ کی ایک مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے، نے پروجیکٹ کے تعلق سے ایک مخصوص ایس پی وی (اسپیشل پرپز وہیکل) یعنی راجستھان IV-اے پاور ٹرانسمیشن لمیٹڈ کو میسرز اپراوا انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ (اے ای پی ایل) کے حوالے کیا۔یہ پروجیکٹ راجستھان کے قابل تجدید توانائی زون Ph-IV (جیسلمیر/بارمیر کمپلیکس) سے بجلی کو منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
میسرز اپراوا انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ (اے ای پی ایل) ٹرانسمیشن سروس پرووائیڈر(ٹی ایس پی) کے طور پر ابھری ہےجسےمندرجہ بالا ٹرانسمیشن پروجیکٹ کی تعمیر، ملکیت،آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (بی او او ٹی) کی بنیاد پرترقی کے لیےبِڈ پروسیس کوآرڈینیٹر آر ای سی پی ڈی سی ایل کے ذریعےٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی (ٹی بی سی بی) کے توسط سے انجام دیا ہے۔
یہ پروجیکٹ فتح گڑھ -IV میں 765/400کے وی، 4x1500ایم وی اے اور 400/220کے وی، x5005ایم وی اے پولنگ اسٹیشن، 400کے وی لائن کے 184.56 کلومیٹر اور اس سے منسلک کام کا احاطہ کرتا ہے۔
ایس پی وی کو جناب ٹی ایس سی بوش، سی ای او،آر ای سی پی ڈی سی ایل نے آر ای سی پی ڈی سی ایل، اے ای پی ایل اور سنٹرل ٹرانسمیشن یوٹیلٹی آف انڈیا لمیٹڈ کے سینئر افسران کی موجودگی میںجناب نوین منجل ڈائریکٹر(بی ڈی)،اے ای پی ایل کوسونپا۔اس پروجیکٹ پر2 سال میں عمل درآمد کا نشانہ رکھا گیا ہے۔
********
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 10095)
(Release ID: 2047628)